اصحاب احمد (جلد 8) — Page 45
۴۵ چوہدری غلام محمد صاحب وطن، ولادت وغیرہ چوہدری غلام محمد صاحب کے دادا چوہدری خدا بخش صاحب جو مارچ ۱۸۶۲ء میں فوت ہوئے موضع ڈھپئی متصل کو ٹلی لوہاراں شرقی ضلع سیالکوٹ کے ایک بڑے زمیندار تھے۔جن کے صاحبزادہ چوہدری محمد دیوان صاحب ( متوفی ۱۹۰۶ء) کے ہاں محترمہ بی بی صاحبہ کے بطن سے چودھری غلام محمد صاحب اکتوبر۱۸۷۷ء میں پیدا ہوئے۔آپ کی والدہ آپ کے طفولیت کے ایام میں ہی اس عالم فانی سے عالم جاودانی کو سر ہار گئیں۔چوہدری صاحب کو ان کی شکل تک یاد نہیں۔آپ کی پرورش آپ کی پھوپھی صاحبہ نے کی۔والد صاحب نے دوسری شادی کر لی تھی لیکن دادا کی طرح وہ بھی اس بچے سے بہت محبت کرتے تھے اور کبھی ناراض نہیں ہوتے تھے۔حصول تعلیم ، پہلی شادی ، ملازمت، کالج میں داخلہ ابھی آپ پرائمری میں زیر تعلیم تھے کہ آپ کی پہلی شادی محترمہ بیگم بی بی صاحبہ بنت مہر دین صاحب سکنہ کوٹلی لوہاراں شرقی (ضلع سیالکوٹ) سے۱۸۹۳ء میں ہوئی۔۱۸۹۴ء میں آپ نے پرائمری پاس کی اور مڈل میں اپنے چا محمد خان صاحب کے پاس پہلے ڈسکہ میں اور پھر پسرور میں تعلیم پا کر امتحان پاس کیا۔۱۸۹۹ء میں آپ سیالکوٹ کے سکاچ مشن ہائی سکول کی ایک طویل اصرار پر آپ نے اپنے سوانح ارسال فرمائے ہیں۔آپ کی روایات میں نے آپ کے الفاظ میں ہی درج کی ہیں۔سوائے اس کے کہ شاذ کے طور پر اردو عبارت کی درستی کی ہے۔کیونکہ آپ نے کافی حصہ کسی دوسرے سے لکھوایا ہے۔(مؤلف)