اصحاب احمد (جلد 8) — Page 46
۴۶ فورتھ ہائی کلاس میں داخل ہوئے اور ۱۹۰۱ء میں آپ نے فرسٹ ڈویژن میں میٹرک پاس کیا۔اس ہائی سکول کے ساتھ ایف اے کی کلاسز بھی تھیں۔چنانچہ آپ نے ایف اے سیکنڈ ڈویژن میں ۱۹۰۳ء میں پاس کیا۔پھر جے اے وی کلاس میں داخل ہو کر ۱۹۰۴ء میں اس میں کامیابی حاصل کی۔آپ خوشاب، شاہ پور اور پھر ڈسکہ میں بطور مدرس ملازم رہے لیکن ۱۹۰۷ء میں استعفاء دے کر علی گڑھ کالج میں تھر ڈائیر میں داخل ہوئے اور ۱۹۰۸ء جماعت میں اول آئے ۱۹۰۹ء میں الہ آباد یو نیورسٹی کا بی۔اے کا امتحان دے کر آپ قادیان چلے آئے اور صدر انجمن احمدیہ کی ملازمت اختیار کر لی۔جہاں سے ۱۹۳۰ء میں آپ نے پینشن پائی اور ۱۹۴۷ء میں تقسیم برصغیر کے موقع پر آپ کو قادیان سے مہاجر بن کر پاکستان جانا پڑا اور اب آپ کا قیام لاہور میں ہے۔پہلی بیوی کی وفات کے بعد آپ کی شادی محترمہ امتہ الحئی صاحبہ (عرف جیواں بی بی ) دختر چوہدری لال دین صاحب سکنہ موضع شہرک تحصیل پسر ورضلع سیالکوٹ سے ہوئی۔آپ کی یہ رفیقہ حیات بفضلہ تعالیٰ زندہ ہیں۔آپ کی اولا د درج ذیل ہے۔چوہدری غلام محمد صاحب (1) البطن اہلیہ اول (۲) ڈاکٹر غلام فاطمہ صاحبہ ربوہ چوہدری غلام احمد صاحب زوجہ ( چوہدری محمد تقی صاحب) مقیم لندن از بطن اہلیہ دوم (۳) چوہدری عبدالرحمن صاحب پرنسپل رججه یوگنڈا۔مشرقی افریقہ صاحب ( یوگنڈا مری اہلیہ شیخ محمد عبداللہ صاحب (1) (۲) (۳) (۴) (۵) منظور فاطمہ صاحبہ کنیز فاطمہ صاحبہ عبداللہ عطاء الرحمن رشید احمد صاحب رفیق احمد صاحب آمنه بشری بی-اے-بی-ٹی طالب علم طالب علم مشرقی افریقہ ) لاہور لاہور سعودی عرب