اصحاب احمد (جلد 8)

by Other Authors

Page 44 of 185

اصحاب احمد (جلد 8) — Page 44

۴۴ محترم حضرت مولانا صاحب کی خدمت میں دعا کے لئے حاضر ہوئے۔آپ نے اسی وقت دعا کی اور فرمایا کہ میں نے کشف میں شدید تاریکی میں سے روشنی نمودار ہوتی دیکھی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے قلیل ترین عرصہ میں سب مشکلات رفع ہو گئیں۔فالحمدللہ علی ذالک۔میرے چھوٹے بھائی عزیزم ملک برکت اللہ صاحب نے بھی اپنے لئے دعا کے لئے عرض کیا۔آپ نے ایک کشف دیکھا اور بشارت دی۔چنانچہ امسال عزیز پنجاب یونیورسٹی کے امتحان ایف-ای- ایل میں اول آیا ہے۔الحمدللہ۔ایک سفر میں حضرت مولا نا راجیکی صاحب اور آپ کے بھائی میاں غلام حیدر صاحب سفر میں تھے۔رات کے دس بجے بمقام کا مونکے پہنچے۔بھائی صاحب کو بخار محسوس ہورہا تھا۔ان کو مسجد میں جہاں ایک اور مسافر بھی تھا لٹا کر بازار گئے جو بند تھا۔اس لئے کھانا نہ ملا۔بھائی کا بخار تیز ہو گیا اور فکر ہوا کہ غریب الوطنی میں حالت زیادہ خراب ہو گئی تو کیا بنے گا۔آپ سجدہ میں گر گئے اور گڑ گڑا کر دعا کی۔ناک صاف کرنے کے لئے دروازہ کھول کر مسجد سے باہر گئے تو وہاں ایک شخص گرم گرم روٹیاں اور گرم گرم سالن اور حلوے کا طشت لئے کھڑا تھا۔اس نے کہا کہ یہ آپ ہی کے لئے لایا ہوں اور پوچھنے پر کہا کہ برتن مسجد میں ہی رہنے دیں۔چنانچہ تینوں نے یہ کھانا کھایا اور برتن وہیں رکھ دیئے۔صبح اُٹھے تینوں وہیں تھے۔کنڈی بدستور لگی ہوئی تھی لیکن برتن غائب تھے۔اللہ تعالیٰ ایسے بزرگوں کو تادیر سلامت رکھے۔اور ہمیں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔آمین۔وَآخِرُ دَعونَا أَنِ الْحَمْدُ اللهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ