اصحاب احمد (جلد 8)

by Other Authors

Page 56 of 185

اصحاب احمد (جلد 8) — Page 56

۵۶ نے یہ خواب اپنے باپ کو سنائی تو اس نے ناراضگی کے لہجہ میں کہا کہ تو عرب کے بادشاہ سے شادی کرنا چاہتی ہے۔حضور کو قمر کا دوٹکڑے ہونا کشفی دکھایا گیا۔جس کا مطلب یہ تھا کہ عرب کی شاہی طاقت آپ کے ہاتھ پر دوٹکڑے ہو جائے گی اور آپ عرب کو فتح کرلیں گے۔کشفی نظارے نہ صرف اہلِ کشف کو ہی نظر آتے ہیں بلکہ بعض اوقات اس کے ساتھیوں کو بھی نظر آ جاتے ہیں۔چنانچہ یہ نظارہ نہ صرف حضور نے دیکھا بلکہ آپ کے ساتھیوں کو بھی دکھایا گیا۔حضرت خلیفہ اوّل کا وصال اور خلافت ثانیہ کا آغاز آپ بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول کی وفات سے قریباً ایک سال قبل میں نے رویا دیکھا کہ صبح کی نماز پڑھنے کے لئے حضرت مسیح موعود کسی مسجد کی طرف جارہے ہیں اور میں آپ کے پیچھے پیچھے چل رہا ہوں۔آپ کے ساتھ ہی میں بھی مسجد میں داخل ہوا۔حضور نماز پڑھانے کے لئے امام کے مصلے پر کھڑے ہو گئے اور میں پیچھے کھڑا ہو گیا۔اور لوگ بھی نماز میں شامل تھے ، جن کو میں نہیں جانتا تھا۔نماز سے فارغ ہو کر حضور میری طرف منہ کر کے بیٹھ گئے اور فرمایا کہ ہم اس دنیا میں اب تھوڑے روز ہیں۔میں نے سراٹھا کر آپ کے چہرہ مبارک کی طرف دیکھا تو وہ حضرت مسیح موعود نہ تھے بلکہ حضرت خلیفہ اول تھے۔چنانچہ ایک سال کے بعد آپ وفات پاگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔حضرت خلیفہ اول کے عہد خلافت سے کٹ جانے والوں نے جو کچھ فتنہ وفساد پیدا کیا اس کے بارہ میں اصحاب احمد جلد دوم میں ایک طویل مضمون لکھا جا چکا ہے۔محترم چوہدری صاحب کے الفاظ میں چوہدری صاحب کے خیالات دربارہ خلافت وغیرہ کا ذکر کیا جاتا ہے۔۱۳ / مارچ ۱۹۱۴ء کو جمعہ پڑھ کر ہم شہر سے واپس آ رہے تھے کہ راستہ میں اطلاع ملی کہ حضرت خلیفہ اول وفات پاگئے ہیں۔میں سیدھا حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی کوٹھی پر گیا اور حضور کے چہرہ مبارک کی زیارت کر کے واپس اپنے گھر آ گیا۔شام کے وقت جب میں مسجد نور سے نماز پڑھ کر نکلا تو ایک آدمی نے مجھ سے کہا کہ مولوی محمد علی صاحب نے آپ کو بلایا ہے۔