اصحاب احمد (جلد 8) — Page 55
حسب ذیل تھے :- ۵۵ پروفیسر اسلام کے سچا مذ ہب ہونے کا کیا ثبوت ہے؟ حضور ہر ایک درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے۔اگر پھل اچھا ہو تو وہ درخت اچھا سمجھا جاتا ہے۔اگر پھل خراب ہو تو خراب۔اگر اس وقت عیسائی مذہب کے پیروؤں میں سے کوئی شخص وہ معجزات دکھا سکے جو حضرت عیسی نے دکھائے تھے تو ہمیں ماننا پڑے گا کہ عیسائی مذہب سچا ہے مثلاً اگر عیسائیوں میں سے کوئی شخص پانی پر چل سکے یا مردہ زندہ کر سکے تو ہمیں ماننا پڑے گا کہ عیسائی مذہب سچا ہے۔اسلام میں ہر زمانہ میں ایسے آدمی موجود رہتے ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض معجزات کو پھر دہرا سکتے ہیں اور یہی ثبوت اسلام کی صداقت کا ہے۔پروفیسر: کیا آپ معجزات کے قائل ہیں؟ حضور جن معجزات کا قرآن شریف یا صحیح حدیثوں میں ذکر ہے۔ہم ان کے قائل ہیں۔پروفیسر : کیا یہ معجزه که قرآن شریف جیسی کتاب نہیں لکھی جاسکتی دہرایا جا سکتا ہے؟ حضور : ہاں اس چھوٹے سے گاؤں میں ایک شخص ہوا ہے جس نے عربی زبان میں کتاب لکھی ہے اور دعویٰ کیا ہوا ہے کہ اس کتاب جیسی اور کوئی کتاب کوئی شخص یا جماعت نہیں لکھ سکتی۔چنانچہ اس کتاب کو لکھے ہوئے کئی سال گذر گئے ہیں اور آج تک کسی نے اس کا جواب نہیں دیا۔یہ دعوئی کہ کوئی بھی اس جیسی کتاب نہیں لکھ سکے گا۔کتاب لکھنے سے پہلے کیا گیا تھا اور کتاب اس وقت لکھنی شروع کی تھی۔جب اکثر مخالف علماء کو اس کا علم ہو گیا تھا۔مگر کسی کو ہمت نہ ہوئی کہ ایسی کتاب شروع کرتا۔پروفیسر: کیا آپ شق القمر کے معجزہ کو مانتے ہیں؟ حضور : ہاں کشفی نظارہ تھا۔جو رسول کریم اور حضور کے ساتھیوں کو دکھایا گیا تھا۔عرب لوگ قمر کو شاہی طاقت کا نشان سمجھتے تھے۔چنانچہ ان کے جھنڈوں پر قمر کا نشان ہوتا تھا۔جب خیبر فتح ہوا تو رسول کریم نے خیبر کے سردار کی لڑکی سے شادی کی۔اس لڑکی نے دو سال پہلے یہ خواب دیکھی تھی کہ چاند اس کی جھولی میں آپڑا ہے۔صبح کو جب اس