اصحاب احمد (جلد 8)

by Other Authors

Page 162 of 185

اصحاب احمد (جلد 8) — Page 162

۱۶۳ سر پرستی کرنی چاہئے لیکن احباب کو اس امید پر نہیں رہنا چاہئے جیسا کہ ملک صاحب نے لکھا ہے کتاب کی پوری فروخت بھی سرمایہ کا ذریعہ نہیں ہوسکتی۔اس لئے اس کے لئے خاص طور پر ضرورت ہے کہ وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ نے دل دیا ہے اور پھر مال بھی دیا ہے وہ اس مقصد کے لئے آگے بڑھیں۔میں تو یہ چاہتا ہوں کہ ملک صاحب کو اس کام کے لئے فارغ کر دیا جائے اور دوسرے کام کسی اور صاحب کے سُپر دہوں۔بہر حال میں ملک صاحب کی کوشش اور محنت کا عینی گواہ ہوں اور میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس وقت اس کام کو وہی خوش اسلوبی سے کر سکتے ہیں۔ان میں مذاق تحقیق ہے مجھے اس سے بھی خوشی ہوئی کہ انہوں نے بعض غیر مطبوعہ مکتوبات کو جمع کیا ہے۔ان کے عکس دینے کا کام بہت پسندیدہ ہے۔میرے زیر نظریہ تھا۔چنانچہ الحکم جو بلی نمبر میں اس کی طرف اشارہ بھی تھا۔میں تو چاہتا ہوں کہ حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام کی جس قدر تحریریں مل سکتی ہیں ان سب کے فوٹو لے کر بلاک بنوائے جائیں۔میں نے لنڈن کے میوزیم میں پرانے مخطوطات کے فوٹو ز دیکھے۔ایک علم نواز علم دوست قوم کے لئے یہ چیزیں ضروریات زندگی میں سے ہیں۔بالآخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنے فضل و کرم سے محترم ملک صلاح الدین صاحب کو صحت و توانائی دے اور اشاعت حالات صحابہ کے لئے ہر روک کو دُور کر دے۔میں اپنی ہر اعانت کے لئے خوشی محسوس کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کا شکر کہ میری دیرینہ آرزو اس رنگ میں پوری ہو رہی ہے اور میں اس طرح پر دوسری تالیفات کے لئے وقت دے سکوں گا۔وباللہ التوفیق۔“ از صحاب احمد جلد دوم ) مکتوبات اصحاب احمد کے تعلق میں آپ نے رقم فرمایا: - مجھے یہ معلوم کر کے از بس خوشی ہوئی کہ ملک صلاح الدین صاحب نے اصحاب احمد کے تذکروں کے سلسلہ میں اکابر صحابہ کے مکتوبات کو جمع کر کے شائع کرنے کا انتظام کیا ہے جزاہ اللہ احسن الجزاء۔جیسے صحابہ کے تذکروں کی تدوین اور اشاعت ضروری ہے۔ان کے مکتوبات ( جو اہم دینی مسائل اور بعض خاص واقعات کے امین ہیں ) کی حفاظت اور اشاعت