اصحاب احمد (جلد 8)

by Other Authors

Page 161 of 185

اصحاب احمد (جلد 8) — Page 161

۱۶۲ کی ایک خواہش کو پورا کرنا ہے۔میں اللہ تعالیٰ کا شکر کرتا ہوں کہ اس خصوص میں میرا دماغی فکر ملک صلاح الدین صاحب نے کم کر دیا ہے۔جزاہ اللہ احسن الجزاء فی الدنیا والآخرہ۔“ سلسلہ عالیہ احمدیہ کا قدیم خادم شیخ یعقوب علی مؤسس الحکم ( از اصحاب احمد جلد اوّل) اصحاب احمد جلد دوم کے متعلق آپ نے رقم فرمایا:- اصحاب احمد کی پہلی جلد کی اشاعت پر میں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا تھا۔میں نے اس ضرورت کو ہمیشہ محسوس کیا مگر میرے مختلف مشاغل اور عوائق نے اس سلسلہ کو تعویق میں رکھا۔اگر چہ الحکام کے ذریعہ بہت سے صحابہ کے حالات قلم بند بھی ہوئے مگر ضرورت تھی کہ مستقل طور پر ایک سلسلہ تالیفات اس خصوص میں ہو۔میں جب ائمہ سلف کی خدمتوں اور کوششوں کو دیکھتا تو میر اسرندامت سے جھک جاتا کہ انہوں نے باوجود ہر قسم کی مشکلات کے صحابہ کرام کے حالات کو محفوظ کیا۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے ملک صلاح الدین صاحب کو نوازے کہ انہوں نے میرے قلب پر جو بوجھ تھا اسے دُور کر دیا۔میں نے ان کے ساتھ تعاون کو خوش قسمتی اور سعادت یقین کیا۔میں یقین رکھتا ہوں کہ مجھے اس نیت کا جو پہلے سے حالات صحابہ کے جمع کرنے اور شائع کرنے کی رکھتا آیا ہوں۔اجر ملے گا۔مگر اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے عملاً ( خواہ کتنا ہی خفیف ہو ) حصہ لینے کا موقع مل گیا۔جلد دوم کے مسودہ جات کی میں نے نظر ثانی محبت اور اخلاص سے کی اور مفید مشورے اور معلومات دینے میں لذت محسوس کی۔میں تالیف کی مشکلات سے خوب واقف ہوں اس لئے کہ عمر گذری ہے اسی دشت کی سیاحی میں جیسا کہ عزیزم مکرم ملک صاحب نے مشکلات کا اظہار کیا ہے۔یہ حقیقت ہے۔اس قسم کے کام قومی تعاون اور فراخدل دوستوں کی اعانت سے آسان ہوتے ہیں۔مگر یہاں تالیف ہی نہیں۔اس کی طباعت کے اخراجات کا فکر سب سے زیادہ ہوتا ہے۔میں اس کتاب کے پڑھنے والوں کو کہوں گا کہ اس کام میں دلچسپی لیں۔اول تو خود صدرانجمن کے صیغہ تالیف واشاعت کو