اصحاب احمد (جلد 8) — Page 163
۱۶۴ بھی نہایت ضروری ہے۔اس قسم کی دستاویزات سلسلہ کی بہت بڑی مقدس امانت ہیں۔چنانچہ مکتوبات اصحاب احمد کی پہلی جلد تیار ہے اور کچھ تعجب نہیں کہ اصحاب احمد جلد دوم کے ساتھ شائع ہو جائے۔میں نے اس کے بعض پروف دیکھے ہیں بالکل نایاب مکتوبات ہیں۔حضرت خلیفہ اسی اول حضرت حجتہ اللہ نواب محمد علی خاں صاحب ، حضرت ام المومنین نور اللہ مرقدہا، حضرت مخدوم الملتہ مولوی عبدالکریم صاحب اور حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطوط ہیں اور بعض کے چربے بھی دیئے گئے ہیں۔یہ جماعت کا تاریخی سرمایہ ہے۔اس کی حفاظت اور اشاعت بہت بڑا کام ہے۔میں اس کی قدرو قیمت کو سمجھتا ہوں اور ہمیشہ میں نے یہ کوشش کی کہ جہاں تک ممکن ہو تاریخ سلسلہ کے قیمتی اوراق کو محفوظ کیا جاوے۔اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے عزیز ملک صلاح الدین صاحب کو۔انہوں نے بڑی محنت اور دیدہ ریزی سے ان قیمتی اور اق اور نایاب جواہرات کو جمع کیا ہے۔ہر جماعت کو اس کی متعدد کا پیاں خرید کر محفوظ کرنی چاہئیں۔میں نے جب سب سے اول سالانہ جلسہ ۱۸۹۷ء کی رپورٹ شائع کی۔جس میں حضرت اقدس اور بزرگانِ سلسلہ کی تقریر یں تھیں تو حضرت چوہدری رستم علی خاں صاحب نے اس کی غالباً میں جلد میں خرید کر تقسیم کیں اور لکھا: ؎ جمارے چند دادم جان خریدم بحمد الله عجب ارزان خریدم آج ان خطوط کی قیمت کا کوئی اندازہ نہیں ہو سکتا جو چند سکوں میں جماعت کو مل رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ایک نوجوان کو یہ جوش عطا کیا ہے۔جماعت کو چاہئے کہ اس کی حوصلہ افزائی کرے تا کہ یہ کام جاری رہے بالآخر میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ عزیز موصوف کی عمر علم اور قوت عمل میں برکت دے اور اسے ایسے سامان مہیا کر دے کہ یہ کام تکمیل پاتار ہے۔التھم آمین ) مکتوبات اصحاب احمد جلد اوّل)