اصحاب احمد (جلد 8) — Page 82
۸۳ آبا و اجداد ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب کے پڑدا دا احمد خاں صاحب سرہند شہر میں سکونت پذیر تھے۔یہ معلوم نہیں کہ اجداد میں سے کون اور کب یہاں اقامت پذیر ہوئے۔آپ پیشہ سپاہ گری رکھتے تھے۔چنانچہ گھر میں پرانی تلواریں بھی موجود تھیں۔۱۸۸۷ء کے پُر آشوب زمانہ کے قریب سیف آباد عرف بہادر گڑھ اور وہاں سے پٹیالہ میں منتقل ہو گئے۔اکرام ضیف کے خلق کریم سے آپ متصف تھے۔پٹیالہ میں حضرت مجددالف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کے متولی جو آپ کی اولاد میں سے تھے، ستر اسی کی تعداد میں پٹیالہ آئے اور ان کے قیام وطعام کا انتظام احمد خاں صاحب کے ہاں ہی ہوتا۔ایسا گہرا رابطہ ظاہر کرتا ہے کہ احمد خان صاحب ضرور حضرت مجدد الف ثانی کے معتقدین میں سے ہوں گے۔اپنی پڑ دادی صاحبہ کو ڈاکٹر آپ سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کے معالج خصوصی ہیں۔سالہا سال تک مجھے ان ایام میں جب کہ حضور کا میں پرائیویٹ سیکرٹری تھا۔سفر وحضر میں حضرت ڈاکٹر صاحب کے ساتھ رہنے اور آپ کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔آپ کا تقویٰ ، بے لوث ہمدردی ، بر وقت نصیحت اور مدد، دیانت ، قرآن مجید اور خاندان حضرت مسیح موعود سے محبت اور دعاؤں میں شغف آپ کے خاص اوصاف ہیں۔میرے عرض کرنے پر آپ نے کئی بار سوانح لکھ کر دئے۔ان میں ایک خاص رنگ روحانیت کا ہے۔اس لئے میں نے اکثر جگہ اختصار کرنا پسند نہیں کیا۔خواہ وہ ذوقی امر ہو، کچھ حصہ میں نے اپنے الفاظ میں لکھا ہے اور اس میں آپ کی دیگر تحریرات کی روشنی میں کمی بیشی کی ہے۔(مؤلف)