اصحاب احمد (جلد 8)

by Other Authors

Page 81 of 185

اصحاب احمد (جلد 8) — Page 81

ΔΙ گیا نہیں تھا کہ ایک اور مہترانی آئی اور کہنے لگی کہ میرے لڑکے کو پیٹ درد ہوئی تھی تو میں نے لہسن کا پانی نکال کر دیا تھا۔جس سے اس کو آرام آ گیا تھا۔آپ نے مجھے ٹھہر جانے کوفر مایا اور لہسن منگوا کر اس کا پانی لڑکے کو پلایا چنانچہ اسے آرام آ گیا۔واپسی پر میں نے عرض کی۔آپ شاہی حکیم ہیں۔آپ کو ایسے ویسے لوگوں کے گھر نہیں جانا چاہئے۔آپ کسی امیر کے گھر جاتے تو آپ کو بہت نہیں ملتی۔آپ نے فرمایا کہ جتنی غربا کی فیس ملا کرتی ہے اتنی امراء کی نہیں ملتی اور پھر پیٹ درد کا یہ نسخہ کو ئی کم فیس نہیں ہے۔دوسرا دن اتوار تھا اور آپ نے اس روز مہندی لگائی ہوئی تھی۔باہر سے اطلاع آئی کہ مہاراج صاحب تشریف لائے ہیں۔آپ نے مجھے فرمایا کہ راجہ صاحب سے کہہ دو کہ میں نے مہندی لگائی ہے۔اگر حکم ہو تو اسی حالت میں حاضر ہو جاؤں۔مہاراجہ نے کہا کہ حکیم صاحب سے کہہ دو کہ آنے کی ضرورت نہیں آپ پرسوں والا نسخہ تیار کر دیں۔ساتھ ہی مہاراج نے ایک تحصیلی روپوں کی دے دی۔جب وہ روپیہ گنا گیا تو وہ روپیہ پانچ صد تھا۔میں نے وہ تھیلی حضرت مولوی صاحب کی خدمت میں پیش کر دی۔آپ نے فرمایا کہ یہ کل والے مہتر لڑکے کی فیس ہے۔میں نے کہا تھا کہ اس نسخے پر پانچ روپئے خرچ ہوں گے۔“