اصحاب احمد (جلد 5)

by Other Authors

Page 543 of 694

اصحاب احمد (جلد 5) — Page 543

۵۴۹ خواجہ کمال الدین صاحب کے متعلق رویا ۱۸ستمبر ۱۹۰۷ ء سے چند روز قبل حضور نے رو یاد دیکھا فرمایا ” چند روز ہوئے میں نے خواب میں ایک شخص کو دیکھا تھا کہ وہ مرتدین میں داخل ہو گیا ہے۔میں اس کے پاس گیا وہ ایک سنجیدہ آدمی ہے میں نے اس سے بقیہ حاشیہ: حضرت مولوی صاحب کے ایک حصہ کی تصدیق ہوتی ہے۔اور یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ واقعہ ۱۹۰ء کا ہے۔۱۹۰۰ء میں حضرت مولوی صاحب پہلی بار قادیان آئے تھے۔دوسری جگہ اس بات کا ذکر کیا گیا ہے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ایک راوی کو ایک بات کا ایک حصہ یا درہتا ہے اور دوسرے کو ایک دوسرا حصہ یا درہتا ہے۔بدر ۰۷-۹-۱۹ (صفحہ ۵) جب میں ۱۹۰۰ء میں پہلی دفعہ قادیان میں آیا تو حضور ان دنوں میں صبح اپنے باغ کی طرف سیر کے لئے تشریف لے جایا کرتے تھے۔چنانچہ جب حضرت صاحب باغ کی طرف تشریف لے گئے تو میں بھی ساتھ گیا اور حضور نے شہتوت منگوا کر درختوں کے سائے کے نیچے خدام کے ساتھ مل کر کھائے اور پھر مخاطب فرما کر اپنے دعوی کی صداقت میں تقریر فرمائی۔میں نے عرض کیا کہ مجھے آپ کی صداقت کے متعلق تو کوئی شبہ نہیں رہا لیکن اگر بیعت نہ کی جاوے اور آپ پر ایمان رکھا جاوے کہ آپ صادق ہیں تو کیا حرج ہے؟ آپ نے فرمایا کہ ایسے ایمان سے آپ مجھ سے روحانی فیض حاصل نہیں کر سکتے۔بیعت سنت انبیاء ہے اور اس بیعت میں بہت بڑے فوائد اور حکمتیں ہیں۔چنانچہ سب سے زیادہ فائدہ یہ ہے کہ انسان کے نفسانی درخت کا جو کڑوا پھل اور بدذائقہ اثر ہے اسے دور کرنے کے لئے ایک پیوند کی ضرورت ہے اور وہ پیوند بیعت کامل ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسی کسی کڑوے ، ترش اور بد ذائقہ پھل دار درخت کو اگر میٹھا اور لذیذ بنانا ہو تو پھر کسی عمدہ ، خوش ذائقہ شیریں پھل دار درخت کے ساتھ اسے پیوند کرتے ہیں۔اور اس طرح اس کے بد ذائقہ اور کڑوے پھل خود بخودشیر میں اور عمدہ ہو جاتے ہیں اسی طرح جب کسی انسان کا نفسانی پھل خواب ، گندہ اور بدمزہ ہو تو ایک پاک نفس کی بیعت یعنی اس کے روحانی تعلق اور توجہ اور دعا وغیرہ سے پیوند ہو کر یہ بھی حسب استعداد پاک نفس اور مظہر وظل انبیاء ہو جاتا ہے اور یہ بغیر اس بیعت اور تاثیر روحانی کے اس کا روح محروم رہتا ہے۔۴۵ آپ فرماتے تھے۔" حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام ہے۔يَاتِي عَلَيْكَ زَمَنْ كَمِثْلِ زَمَنِ مُوَسَى - الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ صفحه ۱۱ تا۱۴ والبدر جلد انمبر ، اصفحہ ۷۶ ) اکثر لوگ اس کے مفہوم سے ناآشنا ہیں۔ا تذکرہ صفحه ۳۶۶ جدید ایڈیشن