اصحاب احمد (جلد 5) — Page 347
۳۵۲ مفوضہ کام کے بعد اتنی خط وکتابت مطالعہ اور تصنیف اور خریداروں کے حصول کی کوشش بہت بھاری کام ہے۔احباب سے درخواست کرتا ہوں کہ دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے اس کام کی تکمیل کی توفیق عطا کرے اور اپنے فضل سے بہترین اسباب مہیا کرے۔عليه التكلان واليه أنيب۔هو نعم المولى ونعم النصير - اللہ تعالیٰ کی توفیق سے توقع ہے کہ جلسہ سالانہ پر ضلع گورداسپور کے بعض صحابہ کے سوانح شائع کروں گا۔وَلاحول ولاقوة الا بالله العلى العظيم والسلام ملک صلاح الدین ایم۔اے (آڈیٹر ہرسہ انجمن ہائے۔صدرانجمن احمد یہ۔انجمن تحریک جدید وانجمن تحر یک وقف جدید )