اصحاب احمد (جلد 5) — Page 346
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۳۵۱ نَحْمَدُه وَنُصَّلِيْ عَلَىٰ رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُود عرض حال حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب کے سواخ و سیرۃ جلد پنجم حصہ اول و دوم کے صفحات میں ہدیہ قارئیں کئے جاچکے ہیں۔لیکن سیرۃ کا کچھ حصہ باقی تھا جو حصہ سوم میں پیش کیا جا رہا ہے۔فَالحَمدُ لله عَلَىٰ ذَالِک۔جن احباب کرام کا میں نے اعانت کے تعلق میں حصہ دوم میں ذکر کیا ہے ان کے لئے مکرر نیز ان کے لئے بھی دعا کی تحریک کرتا ہوں جنہوں نے آئندہ اعانت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔جناب چوہدری نبی احمد صاحب کاہلوں مالک ماڈرن موٹرز ( نائب امیر کراچی) کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں کہ انہوں نے نصف ہزار روپیہ کی رقم خطیر سے اعانت فرمائی۔میں ان کے لئے نیز اپنے سگے بھائیوں ملک حشمت اللہ صاحب و ملک ذکاء اللہ صاحب مقیم امریکہ کے لئے جنہوں نے والدین اور مرحوم بھائی کے اہل وعیال کی مستقل امداد کے علاوہ ایک رقم خطیر سے اعانت کی تھی۔اور باوجودیکہ ہر دو دس گیارہ سال کے بعد آئے۔اور پاکستان میں شادیاں کر کے بیویوں کو لے جانے کا انتظام کیا۔جس پر ظاہر ہے کہ زر کثیر صرف ہوا۔پھر بھی وہ بہت زیادہ اعانت کا ارادہ رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب معاونین کے ایمان - اموال و اوالا د میں برکتیں عطا کرے اور شرور سے محفوظ رکھے۔آمین ثم آمین۔ایک کثیر تعداد یقیناً اس امر سے ناواقف ہے کہ یہ کام بحالات موجودہ کس قدر محنت طلب ہے۔با قاعدہ پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے میں اس سہولت سے محروم ہوں کہ جس صحابی کے حالات حیطہ تحریر میں لانے ہوں ذاتی طور پر ان کی یا ان کے اقارب واحباب کی خدمت میں حاضر ہوں۔یا خریداروں تک حسب ضرورت پہنچ سکوں اس لئے مجھے خط و کتابت کی طرف خاص توجہ دینی پڑتی ہے۔اور چونکہ احباب جلد توجہ نہیں فرماتے اس لئے بار بار یاد دہانی کرانی پڑتی ہے۔گزشتہ ایک سال میں خاکسار نے قریباً چھ ہزار خطوط تحریر کئے۔دفتر کے