اصحاب احمد (جلد 5) — Page 286
۲۹۰ سکے اور اظہار حق ٹریکٹ شائع کر کے آپ کو خلافت سے اتارنے کا تہیہ کیا لیکن نا کام ر۔انکشاف پیشگوئی مصلح موعود اور آپ کا اخلاص جنوری ۱۹۴۴ء میں بمقام لاہور حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز پر ایک عظیم الشان رویا کے ذریعہ اس امر کا انکشاف ہوا کہ آپ ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کے مصداق ہیں یا اس کے اعلان کے لئے ہوشیار پور، لاہور ، لدھیانہ اور دہلی کے شہروں میں عظیم الشان جلسے منعقد کئے گئے۔ان مقامات سے اس پیشگوئی کا خاص تعلق تھا۔ہوشیار پور میں چلہ کے دوران میں مصلح موعود کے متعلق وحی ہوئی تھی۔لاہور میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ پر اس کا انکشاف ہوا۔لدھیانہ میں بیعت کے آغاز سے سلسلہ احمدیہ کی بنیا درکھی گئی تھی۔دہلی نہ صرف مملکت ہند کا مرکز تھا بلکہ حضرت ام المؤمنین اعلی اللہ در جانتہا کا وطن تھا۔جو مبارک نسل کی والدہ تھیں۔جماعت احمدیہ کے افراد اس مژدہ جانفراء پر پھولے نہ سماتے تھے اور اللہ تعالیٰ کے افضال کے شکر گزار تھے۔۲۰ فروری کو اس پیشگوئی سے خاص تعلق ہے۔اس تاریخ کو ہوشیار پور میں جلسہ منعقد ہوا۔نظارت دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے حضرت میر محمد الحق صاحب امیر قافلہ مقرر ہوئے آپ نے ایک ہینڈ بل میں ہدایات طبع کرا کے ہر سفر کنندہ کو دے دیں جس میں تاکید تھی کہ یہ سفر نہایت تہذیب اور تقویٰ اور خشوع و خضوع سے ہونا چاہئے۔یہ اڑھائی صد افراد پر مشتمل قافلہ ۱۹ کو روانہ ہو کر اگلے روز ہوشیار پور پہنچا۔حضرت مولوی صاحب اس قافلہ میں شریک تھے۔* لاہور والے جلسہ میں بھی آپ شریک ہوئے تھے اور لدھیانہ کے جلسہ میں بھی شرکت کے لئے مکرم ملک عمر علی صاحب رئیس ملتان کی موٹر میں ان کی معیت میں قادیان سے تشریف لے گئے تھے۔اس کتاب میں غیر مبایعین اور ڈاکٹر عبد الحکیم مرتد کے خیالات کا کمال تشابہ بھی بتایا ہے وغیرہ چونکہ خلاصے بھی طویل ہو گئے ہیں مزید کی گنجائش نہیں۔۱-۲۴- ۲۸ کو قادیان میں خطبہ جمعہ میں حضور نے یہ رو کا بیان فرمائی ۲۶۵ یہ امر جماعت مؤمنین کے لئے جس قد رمسرت بخش تھا ظاہر ہے۔خاکسار مؤلف کو یاد ہے کہ حضور کا یہ خطبہ سننے پر خاکسار نے عصر اور مغرب کی نمازیں اور غالبا عشاء بھی مسجد مبارک میں ادا کیں تا کہ اس مبارک روز بار بار حضور کی زیارت ہو سکے۔حالانکہ خاکسار کا قیام دار الفضل کے محلہ میں تعلیم الاسلام کالج کے قریب تھا۔فالحمد للہ علی ذالک۔* قافلہ کے سفر کے حالات میں آپ کا اسم گرامی درج ہے۔۲۶۶، خاکسار اس قافلہ میں شامل تھا بلکہ ہر چہار مقامات کے جلسوں میں شرکت کا موقع مالا۔شرکت کرنے والوں کے اوقات ذکر اللہ سے معمور تھے۔