اصحاب احمد (جلد 5) — Page 124
۱۲۸ شاید چار روز ہوئے آپ کے خط سے پہلے میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ میرے کمرے میں آئے ہیں۔۔۔میں اور حضرت منجھلے بھائی صاحب ہیں اور سامنے حضرت سید نا بڑے بھائی صاحب تشریف رکھتے ہیں۔میں نے سفید پشمینہ کی چادر سر پر اوڑھ لی ہے کہ پردہ رہے اور آپ ہمارے دائیں جانب بیٹھ گئے ہیں۔کوئی بات ہم لوگوں نے کی جو حضرت منجھلے بھائی صاحب نے سنی نہیں یا سمجھے نہیں۔مگر حضرت صاحب سمجھ گئے۔مسکرائے اور فرمایا کہ یہ کہہ رہی ہیں اصحاب احمد کے متعلق اور اخراجات کے متعلق۔“ ( جلد یاز دہم۔ص۸) ۲۰- مؤقر الفرقان ماہ فروری ۱۹۶۳ ء راقم ہے:۔اصحاب احمد ( جلد یاز دہم) محترم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے قادیان نے عرصہ درویشی میں اس نہایت مبارک تالیف کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔انہیں اس کے لئے بہت محنت اور عرقریزی سے کام کرنا پڑا ہے۔اصحاب احمد کی زیر نظر گیارہویں جلد حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب مرحوم رضی اللہ عنہ کے حالات کا مجموعہ ہے یہ جلد چار صد صفحات سے زیادہ صفحات پر مشتمل ہے ایمان افروز واقعات پر مشتمل ہے۔۔۔( ص ۴۳)۔۔۲۱ - معزز مصباح کی فروری ۱۹۶۳ء کی اشاعت میں مرقوم ہے:۔” اصحاب احمد جلدا۔محترم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے درویش قادیان اپنے ذاتی شوق سے تاریخ سلسلہ کی یہ بڑی اہم خدمت سرانجام دے رہے ہیں۔صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایمان افروز حالات اور ان کے بے مثال اخلاص کا تذکرہ پڑھ کر انسان وجد میں آ جاتا ہے اور اس کے قوائے عملی کو طاقت ملتی ہے اور ان برکات سے حصہ لینے کی اس کے دل میں تڑپ پیدا ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ محترم ملک صاحب کو جزائے خیر دے اور تمام احمدیوں کو یہ مفید کتب خریدنے کی توفیق بخشے تا کہ محترم ملک صاحب مالی مشکلات سے آزاد ہو کر اس مفید کام کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں۔‘‘ (ص۳)