اصحاب احمد (جلد 5) — Page 123
۱۲۷ " ” خدا تعالٰی آپ کو صحت دے۔ہمت دے۔استقامت دے۔تا کہ آپ اصحاب احمد کے حالات کے قلمبند (کرنے) اور اشاعت میں کامیاب ہوں۔66 خدا تعالیٰ آپ کا اور آپ کی اولاد کا حافظ و ناصر ہو۔۔۔آمین۔“ ۱۸ - مؤقر ماہنامہ ” خالد ربوہ رقطر از ہے: اصحاب احمد جلد یاز دہم۔یہ مضخیم کتاب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک صحابیہ اور دوصحابہ یعنی کے حالات زندگی پر مشتمل ہے۔کتاب کے مؤلف مکرم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے درویش قادیان کسی تعارف کے محتاج نہیں سالہا سال سے آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کے حالات جمع کرنے کا کام بڑی محنت و جانفشانی سے کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں ” اصحاب احمد کی دس جلد میں اس سے قبل شائع کر چکے ہیں۔یہ کتا بیں تاریخ احمدیت کا ایک ضروری حصہ ہیں اور آئندہ آنیوالی نسلوں اور قوموں کے لئے مشعلِ راہ کا کام دیں گی۔سابقہ جلدوں کی طرح زیر نظر تالیف کے لئے بھی ملک صاحب نے سلسلہ کے لٹریچر، اخبارات ورسائل اور دیگر ہر ممکن ذریعہ سے جملہ ضروری معلومات نہایت محنت و قابلیت اور سلیقہ سے یکجا کر دی ہیں اور حتی الوسع ہر اہم واقعہ کی سند بھی ساتھ درج کر دی ہے جس سے کتاب کی تاریخی حیثیت بھی مسلم ہو جاتی ہے۔ان دلچسپ اور ایمان افروز کتب کا مطالعہ نو جوانوں کے لئے خصوصاً بے حد مفید ہو گا۔زیر نظر جلد بڑے سائز پر عمدہ کاغذ کے ۴۰۸ صفحات پر مشتمل ہے کتاب و طباعت بھی عمدہ ہے۔بابت فروری ۱۹۶۳ء سر ورق ص آخر ) ۱۹۔حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ سلمہا اللہ تعالیٰ نے دو مکتوبات میں خاکسار کور تم فرمایا تھا:۔” میں نے اپنے میاں مرحوم کی زندگی میں ایک خواب دیکھا تھا کہ وہ ایک اونچی کرسی پر بیٹھے ہیں۔جگہ بھی اونچی ہے جیسے تخت اور ایک جوان آدمی ( میں نے پشت ہی دیکھی ہے ) لمبا کوٹ یا اچکن پہنے ہاتھ میں ایک کتاب لئے آتا ہے اور مؤدب ہو کر گھٹنوں کے بل ان کے سامنے زمین پر بیٹھ کر جیسے نذرانہ دیتا ہے۔وہ کتاب پیش کرتا ہے اور وہ کتاب پکڑ کر دیکھتے اور خوشنودی کی نظر سے اس جوان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔جب میں نے ان کے متعلق اصحاب احمد ( جلد دوم۔ناقل ) کتاب دیکھی تو وہی سائز ، وہی تقطیع تھی اور مجھے وہ پرانا خواب یاد آ گیا۔