اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 41 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 41

۴۱ کے آثار متعد دخوابوں کے ذریعہ ظاہر ہوئے۔مرض کے دوران میں گو آپ کو بہت تکلیف تھی۔لیکن کوئی دردوکرب کا کلمہ آپ کی زبان سے نہیں نکلا۔چہرہ آخر وقت تک بدستور شگفتہ رہا اور یقین واطمینان کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوئے اور یہ یقین و اطمینان زندگی بھر میں آپ کے چہرے سے ظاہر رہتا تھا۔کسی بڑے سے بڑے ابتلاء کے وقت ہم نے کوئی گھبراہٹ کے آثار آپ میں نہیں دیکھے۔بلکہ آپ فرمایا کرتے تھے کہ میرا تمام عمر کا یہ تجربہ ہے کہ جب کوئی مشکل یا مصیبت مجھے پیش آتی ہے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت خواب میں ہوتی ہے اور وہ مشکل بفضل خدا دور ہو جاتی ہے۔جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء میں شرکت جلسہ سالانہ قادیان کا آغاز ۱۸۹۱ء سے ہوا۔۱۸۹۲ء میں امام مسجد چینیاں والی لاہور نے فتویٰ دیا کہ ایسے جلسہ پر جانا بدعت بلکہ معصیت ہے۔اور ایسے جلسوں کا تجویز کرنا محدثات میں سے ہے۔جس کیلئے کتاب اور سنت میں کوئی شہادت نہیں۔اور جو شخص اسلام میں ایسا امر پیدا کرے وہ مردود ہے۔یہ فتویٰ با وجود حضرت اقدس کے یہ اعلان شائع کرنے کے دیا گیا۔جس میں بتایا گیا تھا کہ اس جلسہ کے اغراض میں سے بڑی غرض یہ ہی ہے کہ تا ہر یک مخلص مخلص کو بالمواجہ دینی فائدہ اٹھانے کا موقعہ ملے اور ان کے معلومات دینی وسیع ہوں۔اور معرفت ترقی پذیر ہو۔اس فتویٰ کے باعث حضرت اقدس کو ایک طویل اشتہار اس کی تردید میں شائع کرنا پڑا۔۱۸۹۲ء میں جلسہ سالانہ کے مقاصد یہ قرار پائے کہ تقویٰ کے قیام اور یورپ و امریکہ میں اشاعت اسلام کا سامان کیا جائے اور قادیان میں اپنا مطبع قائم کیا جائے اور ایک اخبار بھی جاری کیا جائے اور ایک واعظ سے پنجاب وہندوستان کا دورہ کرایا جائے۔مطبع کے لئے چندہ دینے والوں کی فہرست مرتب کی گئی۔مولوی محمد حسین صاحب۔منشی ظفر احمد صاحب۔منشی اروڑے خاں صاحب منشی حبیب الرحمن صاحب۔محمد خاں صاحب۔ان کے