اصحاب احمد (جلد 4) — Page 223
۲۲۳ دیگر روایات دیگر جو روایات حضرت منشی صاحب کی زندگی میں شائع ہو چکی ہیں۔ذیل میں درج کی جاتی ہیں۔1 منشی صاحب فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت کے بیشمار نشانات دیکھے ہیں اور بعض تو ایسے ہوتے تھے کہ چند گھنٹوں یا منٹوں میں ان کا ظہور ہو جاتا تھا۔ایک اور کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک مرتبہ ایک عورت اپنا ایک مریض لڑکا لے کر آئی۔حضرت نے اسے دیکھا اور فارسی زبان میں ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کو جو اس وقت یہاں موجود تھے۔فرمایا کہ اس کے دونوں پھیپھڑے خراب ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر صاحب نے سینہ میں آلہ وغیرہ لگا کر دیکھا اور عرض کیا کہ حضور ! اس کے پھیپھڑے تو بالکل درست اور صحیح وسلامت ہیں۔حضرت نے فرمایا کہ یہ رات کے دس بجے تک زندہ نہیں رہ سکتا۔چنانچہ ساڑھے نو بجے کے قریب اس کا انتقال ہو گیا اے ۲۔فرمایا! حضرت اقدس بعض اوقات ایک چھوٹی سی بات کہہ جاتے تھے۔مگر ان میں علم و معرفت کا ایک دفتر پنہاں ہوتا تھا۔ایک دفعہ آپ لدھیانہ میں مقیم تھے۔ایک دن سیر کو نکلے۔راستہ میں کرنے کا ایک درخت تھا۔اسے دیکھ کر فرمایا : " کہنے اور کرنے میں فرق ہے ہے فرمایا ! مولوی سلامت علی صاحب ریاست کپورتھلہ میں بڑے معزز تھے۔ان کے باپ وزیر اعظم تھے۔ایک مرتبہ ان کے پاس حضرت کا