اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 225 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 225

۲۲۵ انڈوں کا حلوا آتا ہے۔میں بیٹھ گیا۔تھوڑی دیر کے بعد فی الواقعہ ایک س چاء اور انڈوں کا حلوا لے کر آ گیا۔میں نے اس واقعہ کو حضرت کی خدمت میں پیش کیا کہ یہ کیا معاملہ ہے۔فرمایا! جب انسان کا اس دنیا سے قطع تعلق ہو جاتا ہے خواہ وہ کسی فریق پر ہو تو اُس جہاں سے ایک قسم کا تعلق ہو جاتا ہے۔اور اسے ادھر کی خبریں بھی کچھ نہ کچھ مل جاتی ہیں۔مگر جو لوگ سلوک کی منازل طے کر کے ادہر تعلق پیدا کرتے ہیں اصل وہی ہوتے ہیں سے ۵۔حضرت منشی ظفر احمد صاحب نے فرمایا! کہ ایک مرتبہ (حضرت اقدس نے ) فرمایا کہ استغفار پڑھنے سے گناہ کی تحریک مٹ جاتی ہے اور نیکی کی طرف رغبت پیدا ہوتی ہے۔سبحان الله وبحمده سبحان الله العظیم کے پڑھنے سے پاکیزگی نفس پیدا ہوتی ہے۔اور نور قلب حاصل ہوتا ہے ہے۔۔حضرت اقدس کو اپنے خدام کی دلداری کا بہت بڑا خیال رہتا تھا اور حضور ان کے لئے خود اپنی ذات سے ہر قسم کی قربانی اور ایثار کا عملاً اظہار فرماتے تھے۔ایک مرتبہ عید کا دن تھا اور میرا صافہ سرصاف نہ تھا۔اس لئے کہ جب کبھی ہم لوگ آتے تھے تو ایک آدھ دن کی فرصت نکال کر آتے۔لیکن جب یہاں آتے اور حضور قیام کا حکم دے دیتے تو پھر ہمیں ملازمت کے چلے جانے کا بھی خیال نہ ہوتا تھا۔اسی طرح عید کا دن آ گیا اور میں ایک ہی صافہ لے کر آیا تھا۔اور وہ میلا ہو گیا۔میں نے چاہا کہ بازار سے جا کر خرید لاؤں۔چنانچہ میں بازار کی طرف جارہا تھا۔آپ نے مجھے دیکھ لیا اور آپ کی فراست تو خداداد فراست تھی ، پوچھا کہاں جارہے ہو؟ میں نے عرض کیا کہ عید کا دن ہے۔میرا صافہ میلا ہے۔میں بازار سے خرید نے جا رہا ہوں۔اسی وقت وہاں ہی کھڑے کھڑے اپنا عمامہ شریف اتار کر مجھے دے دیا اور فرمایا کہ یہ آپ کو پسند ہے؟ آپ