اصحاب احمد (جلد 4)

by Other Authors

Page 221 of 253

اصحاب احمد (جلد 4) — Page 221

۲۲۱ کھولیں اور فرمایا۔موت کیا ہے یہ ایک مرکب ہے جو دوست کو دوست کے پاس پہنچادیتا ہے۔اگر موت نہ ہوتی تو سالکوں کے تمام سلوک نا تمام رہ جاتے۔۳۔فرمایا : حضور جب کسی شخص کی سفارش فرماتے تو عموماً یہ الفاظ ارقام فرماتے کہ جہاں تک حق و انصاف اجازت دے آپ اس کی رعایت رکھیں۔۴۔فرمایا : حضرت صاحب نے مجھے ایک راز بتایا ہوا ہے۔میں وہ کسی کو نہیں بتا سکتا۔۵۔ایک دفعہ حضور نے فرمایا۔میں تمہیں مسیح پرست بنانے کے لئے نہیں آیا بلکہ مسیح بنانے کے لئے آیا ہوں۔۔فرمایا! مسجد نور کے سامنے جہاں اب جلسہ سالا نہ ہوتا ہے۔یہ جگہ کف دست میدان تھا۔ایک دفعہ سیر کو جاتے ہوئے اس جگہ پر حضور نے فرمایا جی یہ چاہتا ہے کہ یہاں چاروں طرف سے اللہ اکبر کی آوازیں آئیں۔پھر والد صاحب نے فرمایا۔دیکھ لو اس جگہ کے چاروں طرف مسجد ہیں اور اللہ اکبر کی آوازیں آتی ہیں۔ے۔ایک شخص نے سوال کیا کہ قرآن شریف کی آیت سَكَرا وَرِزْقاً حَسَنًا۔میں سکر کا لفظ آیا مقام مدح میں ہے۔حضور نے فرمایا سکر کے معنی عرق کے بھی ہوتے ہیں۔۔ایک دفعہ حضور دہلی تشریف لے جا رہے تھے۔میں ساتھ تھا امرتسر کے سٹیشن پر مولوی محمد حسین بٹالوی موجود پائے گئے۔میں نے حضور سے عرض کی کہ مولوی محمد حسین یہاں ہیں۔حضور نے فرمایا۔انہیں ہماری اطلاع کر دو۔میں مولوی محمد حسین صاحب کے پاس گیا۔مجھے دیکھتے ہی کہنے لگا۔او کپور تھلیو ! تم ابھی گمراہی میں پڑے ہو۔میں نے کہا حضرت