اصحاب احمد (جلد 3)

by Other Authors

Page 95 of 308

اصحاب احمد (جلد 3) — Page 95

۹۵ پا رہا ہوں۔(۳) عشق رسول اللہ صلعم ایک روز میں آپ کی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا دیکھا کہ آپ ایک ہلکے گلابی رنگ کے پھول کو کبھی بوسہ دیتے ہیں اور پھر اسے اپنی آنکھ پر رکھتے ہیں اور بار بار ایسا کرتے ہیں کچھ دیر بعد فرمایا کہ مجھے حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یاد آرہی تھی۔حضور کے رخسار مبارک بھی ایسے ہی گلابی رنگ کے تھے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان پاک لوگوں کو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کس قدر محبت ہوتی ہے۔(۴) بائکمیل کی تعظیم شیخ محمد تیمور صاحب ایم اے حضرت خلیفہ اول کے ہاں رہتے تھے اور آپ ان سے بڑے پیار اور محبت سے پیش آتے تھے۔انہوں نے ایک دن کوئی کتاب آپ کے مکان میں ایک طاق میں کتابوں کے اوپر رکھ دی حضرت کی نظر پڑ گئی۔چونکہ وہ کتاب بائیبل کے او پر رکھی گئی تھی۔فرمایا کہ تو رات اگر چہ محرف و مبدل ہے مگر پھر بھی خدا کی کتاب ہے۔اس کا ادب کرنا چاہیئے۔اور اس کے اوپر کوئی معمولی کتاب نہیں رکھنی چاہیئے۔(مفہوم) (۵) تکلفات سے نفرت ایک دفعہ مطب سے آپ جانے لگے تو ہم سب اُٹھ کر کھڑے ہو گئے۔اور آپ کی واپسی پر پھر کھڑے ہو گئے۔فرمایا کہ میں تمھارے اٹھنے بیٹھنے پر خوش نہیں ہوتا۔(مفہوم) گویا حضور اسے ایک رسمی عزت سمجھتے تھے۔اس لئے ایسی عزت افزائی کو کچھ خیال میں نہ لاتے تھے۔(۶) اکرام ضیف ایک موقعہ پر آپ کی زیارت کے لئے بہت سے احباب آپ کے مکان پر جمع تھے۔بابا عبدالحمید صاحب پٹیالوی اور میں پیچھے سے آئے۔بابو صاحب موصوف نے کہا