اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 663 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 663

663 ارسال کرتے ہیں۔حضور تحریر فرماتے ہیں: میں باعث علالت طبع چند روز جواب لکھنے سے معذور رہا۔میری کچھ ایسی حالت ہے کہ ایک دفعہ ہاتھ پیر دسرد ہو کر اور نبض ضعیف ہو کر غشی کے قریب قریب حالت ہو جاتی ہے۔اور دوران خون یک دفعہ ٹھہر جاتا ہے جس میں اگر خدا تعالیٰ کا فضل نہ ہو تو موت کا اندیشہ ہوتا ہے۔تھوڑے دنوں میں یہ حالت دو دفعہ ہو چکی ہے۔آج رات پھر اس کا سخت دورہ ہوا۔اس حالت میں صرف عنبر یا مشک فائدہ کرتا ہے۔رات دس خوارک کے قریب مشک کھایا پھر بھی دیر تک مرض کا جوش رہا۔میں خیال کرتا ہوں کہ صرف خدا تعالیٰ کے بھروسہ پر زندگی ہے ورنہ دل جو رئیس بدن ہے بہت ضعیف ہو گیا ہے۔مکتوب ۴۷ سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک نہایت قیمتی دوا تریاق جدید جو مقوی دماغ وغیرہ تھی حضور نے از خود نواب صاحب کو ارسال فرمائی۔اسی شفقت و توجہ کے تعلق میں ایک اور مکتوب بھی درج کیا جاتا ہے۔حضور تحریر فرماتے ہیں: مجی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ تعالیٰ بسم ا م الله السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔دس روز کے قریب ہو گیا کہ آپ کو دیکھانہیں۔غائبانہ آپ کی شفاء کے لئے دعا کرتا ہوں مگر چاہتا ہوں کہ آپ کے پاس آ کر سنت عیادت کا ثواب بھی حاصل کروں۔آج سرگردانی سے بھی فراغت ہوئی ہے اور لڑکی کو بھی آج بفضلہ تعالی آرام ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ۶ را گست ۱۹۰۲ء مکرم میاں عبدالرحمن خان صاحب حضور کی شفقت میں بیان کرتے ہیں کہ: سیر کے لئے تشریف لے جاتے وقت حضور صرف دو شخص یعنی حضرت مولوی نورالدین صاحب اور والد صاحب کا انتظار فرمایا کرتے تھے۔والد صاحب کی عادت تھی کہ باہر جانے سے فوری قبل حوائج ضروریہ سے فارغ ہو کر جاتے۔اس وجہ سے تیاری میں آدھ گھنٹہ کے قریب وقت صرف ہو جاتا حضور مسجد مبارک کے چوک میں مکتوب ۳۵ لیکن یہاں اصل مکتوب سے نقل کیا گیا ہے۔