اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 628 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 628

628 خواب میں حضور کو آپ کا والد قرار دیا گیا ہے۔زہے قسمت اسیدہ محترمہ بیان فرماتی ہیں: پہلے خواب میں ایچیسن کالج لاہور کا نظارہ ہے۔میں کسی سے کہتا ہوں کہ انٹرنس کے بعد میری طبیعت کا لج میں نہیں جھی۔ملکہ وکٹوریہ خود مجھے بلانا چاہتی تھیں کہ میں اور آگے پڑھوں۔مگر میں نے آگے پڑھنا نہیں چاہا بلکہ وکٹوریہ مجھے سامنے نظر بھی آتی ہیں۔پھر یہ نظارہ بدل کر دیکھتا ہوں کہ قادیان ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر الہامات بارش کی طرح ہو رہے ہیں۔بہت سے لوگ میدان میں جمع ہیں۔اتنا کثیر ہے کہ جہاں تک نظر جاتی ہے آدمی ہی آدمی نظر آتے ہیں۔مولوی نورالدین صاحب۔مولوی عبد الکریم صاحب اور میں بیٹھے ہیں۔اتنے میں لوگوں میں سے ایک شخص آتا نظر آتا ہے اور مجمع میں جہاں سے وہ گذرتا ہے حرکت معلوم ہوتی ہے جس طرح کھیت میں سے کوئی گزرے تو اس جگہ کے پودے ملتے ہیں اور وہ میاں نجم الدین تھے ہم نے سمجھا کہ کوئی متوحش الہام لائے ہیں انہوں نے کوئی الہام بھی سنایا اور مولوی صاحب وغیرہ کو کہا کہ حضرت مسیح موعود بلاتے ہیں ہم اُٹھ کر گئے۔میں مولوی نورالدین صاحب اور مولوی عبد الکریم صاحب کے پیچھے تھا الہام انہوں نے مولوی صاحب کو سنا یا ایک لفظ اس کا اتاتی فرقہ“ اور ایک لاتستعجلون “یا در ہا اور یاد نہیں رہا بڑا مبشر تھا اور ( خواب میں ) میری سمجھ میں مطلب یہ آتا ہے کہ ایک فرقہ تم کو دیا گیا اور تم کامیاب ہو گے جلدی نہ کرو اب گویا میرے مکان میں حضرت اقدس بیٹھے ہیں اور ساتھ ہی مولوی محمد احسن (امروہی ) وہاں ہیں اور میرے بھائی محمد باقر علی خاں سے کہا کہ دیکھا؟ اور انکے اہلکار محمد حسین خان نے حضرت اقدس سے کہا کہ ہمارے میاں تو اس جماعت میں سے نہ ہونگے ( یہ گویا اسی الہام کے سلسلہ کی گفتگو معلوم ہوتی ہے) مجھے یاد نہیں حضرت نے کیا فرمایا مگر کچھ دلداری کے طور سے کہا۔پھر گویا یہ سماں بدل گیا اور میں اور میری بیوی وغیرہ بیٹھے ہیں اور میں یہ (مندرجہ بالا ) خواب اپنی بیوی کوسنا تا ہوں اور یہ خبر نہیں کہ اس خواب سے یا کسی اور بات سے میں نے نتیجہ نکالا ہے مگر غالباً اسی خواب سے ہی ہے کہ میری عمر سے برس کی ہوگی میری بیوی نے کہا کہ تم اس وقت بہت بوڑھے ہو گے بہت بوڑھے ہو جاؤ گے میں نے کہا نہیں میرے والد کی عمر بھی