اصحاب احمد (جلد 2) — Page 629
629 اتنی ہی تھی وہ تو ایسے بوڑھے نہ ہوئے تھے اور اسی سلسلہ میں کہتا ہوں کہ میری والدہ کا انتقال میرے والد کے ۶ سال کے بعد ہوا تھا۔اسکے بعد میری آنکھ کھل گئی میں نے استغفار اور درود پڑھا اور مجھے حیرت رہی کہ میرے والد کی عمر تو ۴۸ سال کی تھی رویا میں میں نے ۷۴ سال کیسے کہی ہاں والدہ کے انتقال ( کے ) متعلق 4 برس ( بعد ) بالکل ٹھیک تھے۔یہ خواب جب ابتدا میں مجھے سنایا تو کہا تھا کہ میرے دل میں یہ خیال گزرا تھا کہ والد سے مراد میرے روحانی باپ حضرت اقدس تو نہیں ؟ وہ ۴ے سال کی عمر میں مرض میں گرفتار ہوئے اور پچہتر سال ایک ماہ دس روز کی عمر میں وفات پائی اور یہ خواب پورا ہو گیا۔“ الفضل میں ذکر خیر موقر الفضل زیر عنوان ” حضرت نواب صاحب محمد علی خاں صاحب آف مالیر کوٹلہ کا المناک انتقال رقمطراز ہے: قادیان ۱۱ فروری۔وہ معزز و مکرم ہستی جو اپنی عظمت اور شان کے لحاظ سے جماعت احمدیہ میں اپنی مثال آپ تھی وہ شوکت اور تمکنت رکھنے والی ہستی جس کے خاندان میں حکومت پشتوں سے چلی آرہی تھی۔وہ دور بین اور دوراندیش ہستی جس نے مذہب سے بیگانہ اور دنیوی عیش و عشرت میں ڈوبے ہوئے ماحول سے اپنی عمر کے ابتدائی زمانہ میں ہی نکل کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس وقت شناخت کرنے کا شرف حاصل کیا جب بڑے بڑے علم رکھنے والے بڑی بڑی ریاضتیں کرنے والے اور مسیح موعود کی آمد کا بے تابی سے انتظار کرنے والے لوگوں کی آنکھوں پر کبر ونخوت کی پٹی بندھی ہوئی تھی وہ خدا تعالیٰ کی رضا اور قرب کی جو یاں ہستی جس نے اپنا وطن چھوڑ کر جہاں اسے ہر رنگ کی ریاست حاصل تھی اور حکومت کے سامان میسر تھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے در کی گدائی کو ترجیح دی اور اس وقت ترجیح دی جبکہ قادیان کی بستی میں معمولی معمولی ضروریات زندگی بھی میسر نہیں آسکتی تھیں وہ شاہانہ ماحول میں پاکیزہ اطوار رکھنے والی ہستی جس نے اپنے وسیع محلات چھوڑ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے قرب میں چند فٹ کی کوٹھڑیوں میں رہائش پسند کی۔وہ جو دوسخا میں اپنا ثانی نہ رکھنے والی ہستی جس نے اس کثرت اور اس وسعت سے اپنے اموال احمدیت کو تقویت پہنچانے اور غرباء کی امداد کرنے کے لئے صرف کئے کہ ابتدائی زمانہ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔یعنی حضرت نواب محمد علی خاں صاحب آف مالیر کوٹلہ۔انہیں کل سے بجکر ۴۰ منٹ شام کو محبوب حقیقی نے اپنے پاس بلاليا انا لله وانا اليه راجعون -