اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 680 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 680

680 ۲ - ۲۲-۱۲-۹۱ کو حضور نواب صاحب کو تحریر فرماتے ہیں: اللہ جل شانہ آپ کو خوش رکھے اور عمر اور راحت اور مقاصد دلی میں برکت اور کامیابی بخشے۔اگر چہ حسب تحریر مرزا خدا بخش صاحب آپ کے مقاصد میں سخت پیچیدگی ہے مگر ایک دعا کے وقت کشفی طور پر مجھے معلوم ہوا کہ آپ میرے پاس موجود ہیں اور ایک دفعہ گردن اونچی ہوگئی اور جیسے اقبال اور عزت کے بڑھنے سے انسان اپنی بقیہ حاشیہ: - دُنبہ نہایت موٹا حلال کر کے عمدہ پکا کے حضرت یعقوب کو دیا کہ اپنے والد کے پاس لے جائیں حضرت یعقوب جب اپنے والد کے پاس یہ کھانا لے کر گئے تو انہوں نے دعا کی۔اب بعد میں وہ پہلے بیٹے آئے تو اُس وقت حضرت اسحق نے فرمایا کہ وقت ہاتھ سے نکل گیا چنانچہ اس دعا کا یہ اثر ہوا کہ حضرت یعقوب خود نبی ہوئے اور اُن کی اولاد میں نبوت کا سلسلہ قائم ہو گیا جو آخر حضرت عیسی پر ختم ہوا اور دینی اور دنیاوی جو برکات خداوند تعالیٰ نے اُن کی اولاد پر نازل کیں وہ ایسی تھیں کہ ان سے پہلے شاید ہی کسی قوم پر ہوئی ہوں۔اسی طرح ایک بزرگ کا قصہ ہے کہ اُن کے پاس ایک شخص دعا کے لئے آیا۔مطلب اُس کا یہ تھا کہ اُس کو کسی سے روپے لینے تھے اُس کا تمسک کھویا گیا تھا یا اُس کے مکان کا قبالہ گم ہو گیا تھا اور اُس کو اس کاغذ کی بڑی ضرورت تھی۔اس بزرگ نے فرمایا کہ تو مجھ کو کھلا تا کہ تعلق پیدا ہو۔وہ شخص حلوائی کے ہاں حلوا خرید نے گیا اور حلوائی نے کاغذ پر حلوا رکھا کر اس شخص کو دیا۔شخص مذکور اس بات کو دیکھ کر سخت حیران ہوا کہ وہ کاغذ وہی تھا جس کی اس کو تلاش تھی۔اب جو بزرگ کے پاس آیا تو انہوں نے فرمایا مجھ کو تو صرف دعا کے لئے تحریک کے لئے ضرورت تھی۔اب تو یہ حلوا اپنے عیال و اطفال میں تقسیم کر دے میرے کسی کام کا نہیں۔پس دعا کے لئے تعلق کا پیدا کرنا ضروری ہے کیونکہ دعا اپنے اختیار میں نہیں ہوتی اس کے لئے بھی وقت اور تحریک کی ضرورت ہوتی ہے۔پس پاس رہنے سے تحریکیں ہوتی رہتی ہیں۔اکثر حضرت اقدس کا قاعدہ ہے کہ کوئی شخص معمول پر اگر حاضر نہیں ہو تو دریافت فرماتے ہیں کہ فلاں کیوں نہیں آیا۔اگر وہ بیماری کی وجہ سے حاضر نہیں ہوا تو ان کو تحریک ہوتی ہے۔یا اگر اور ذرائع سے معلوم ہوا کہ فلاں شخص بیمار ہے تو آپ جس طرح ایک بہت ہی محبت کرنے والی ماں بے چین ہوتی ہے۔اُس سے کہیں بڑھ کر بے چین ہوتے ہیں اور اس لئے تحریک پیدا ہوتی ہے یا کسی وقت دعا کا عمدہ وقت مل گیا تو جن کے نام یا د ہوتے ہیں نام لے لے کر دعا فرماتے ہیں۔اب جو دُور ہے ممکن ہے اُس کا نام بھول جائے پس جو ہر وقت سامنے رہتے ہیں اُن کے لئے دعاؤں کا زیادہ موقعہ ملاتا ہے اس لئے یہاں کے علاج میں بڑا فائدہ ہے جو دوسری جگہ حاصل نہیں ہوسکتا۔۲۰۰