اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 681 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 681

681 گردن کو خوشی کے ساتھ ابھارتا ہے ویسی ہی صورت پیدا ہوئی۔میں حیران ہوں کہ یہ بشارت کس وقت اور کس قسم کے عروج سے متعلق ہے۔میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس کے ظہور کا زمانہ کیا ہے مگر میں کہہ سکتا ہوں کہ کسی وقت میں کسی قسم کا اقبال اور کامیابی اور ترقی وعزت اللہ جل شانہ کی طرف سے آپ کے لئے مقرر ہے اگر چہ اس کا زمانہ نزدیک ہو یا دور ہو۔سو میں آپ کے پیش آمدہ ملال سے گو پہلے غمگین تھا مگر آج خوش ہوں کیونکہ آپ کے مال کا ر کی بہتری کشفی طور پر معلوم ہوگئی۔واللہ اعلم بالصواب۔۹۳ جنوری ۱۸۹۲ء کو حضور تحریر فرماتے ہیں: در مبلغ ۲۸۱ روپیہ مرسلہ آں محب کل کی ڈاک میں مجھے کومل گئے جزاکم اللہ خیرا۔جس وقت آپ کا روپیہ پہنچا ہے مجھ کو اتفاقاً نہایت ضرورت در پیش تھی۔موقعہ پر آنے کی وجہ سے میں جانتا ہوں کہ خداوند کریم و قادر اس خدمت لہی کا آپ کو بہت اجر دے گا۔والله يحب المحسنين - آج مجھ کو صبح کی نماز کے وقت بہت تضرع اور ابتہال سے آپ کے لئے دعا کرنے کا وقت ملا۔یقین کہ خدا تعالیٰ اس کو قبول کرے گا۔اور جس طرح چاہے گا اس کی برکات ظاہر کرے گا۔میں آپ کو خبر دے چکا ہوں کہ میں نے پہلے بھی بشارت کے طور پر ایک امر دیکھا ہوا ہے گو میں ابھی اس کو کسی خاص مطلب یا کسی خاص وقت سے منسوب نہیں کر سکتا۔تاہم بفضلہ تعالیٰ جانتا ہوں کہ وہ آپ کے لئے کسی بہتری کی بشارت ہے اور کوئی اعلیٰ درجہ کی بہتری ہے جو اپنے مقررہ وقت پر ظاہر ہوگی۔واللہ اعلم بالصواب۔خداوند ذوالجلال کی جناب میں کوئی کمی نہیں اس کی ذات میں بڑی بڑی عجائب قدرتیں ہیں اور وہی لوگ ان قدرتوں کو دیکھتے ہیں کہ جو وفا داری کے ساتھ اس کے تابع ہو جاتے ہیں۔جو شخص عہد وفا کو نہیں تو ڑتا اور صدق قدم سے نہیں ہارتا اور حسن ظن کو نہیں چھوڑتا اس کی مراد پوری کرنے کے لئے اگر خدا تعالیٰ بڑے بڑے معاملات کو ممکنات کر دیوے تو کچھ تعجب کی بات نہیں کیونکہ ایسے بندوں کا اس کی نظر میں بڑا ہی قدر ہے کہ جو کسی طرح اس کے دروازہ کو چھوڑ نا نہیں چاہتے اور شتاب