اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 657 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 657

657 چاہتا تھا کہ وہ یہاں زیادہ دیر ٹھہریں لیکن عبداللہ خان نے انہیں جلدی واپس کر دیا۔یہ وفات سے شاید ایک ہفتہ پہلے کی بات ہے۔اور اسی روح کے کارفرما ہونے کا نظارہ ڈائری کے ذیل کے اقتباس سے ظاہر ہوتا ہے۔ایک صاحب کے انتقال کا حال تحریر کر کے لکھتے ہیں:۔آخری وقت اللہ و رسول امام زمان پر ایمان کی شہادت دیتا ہوا راہی عدم ہوا۔بڑی قابل رشک موت تھی۔خداوند تعالیٰ ایسی موت سب مومنوں کو نصیب کرے جب اُن کا وقت آئے“۔(ڈائری ۰۲-۰۲-۱۷) اعمال صالحہ کے بجالانے کی توفیق پانے کی آپ کے دل میں کس قدر تڑپ ہے ڈائری میں تحریر فرماتے ہیں : ” میری بڑی بدقسمتی ہے کہ دار الامن میں بھی میری شامت اعمال کی وجہ سے اعمال صالحہ کی توفیق حاصل نہیں ہوتی“۔(ڈائری ۰۲-۰۲-۲۳) اعمال صالحہ بجالا کر آپ کس قدر خوش ہوتے ہیں اس کا اندازہ ۹۸-۱-۲۲ کی ڈائری سے ہوتا ہے تحریر فرماتے ہیں : ”اس کے بعد نماز کسوف کے لئے جامع مسجد گئے۔پہلے نماز ظہر اور عصر ملا کر پڑھی گئیں۔پھر نماز کسوف ہوئی اور جس درد اور آہ وزاری کے ساتھ یہ نماز پڑھی گئی وہ ایک عجیب تھی اور پھر قریب اختتام کسوف نماز شکر یہ پڑھی گئی۔آج قریباً تمام دن عبادت میں گذرا۔مخالفوں کو یہاں آ کر دیکھنا چاہئے کہ آیا اُن کی مخالفت چاہئے یا نہیں“۔حضور کی طرف سے تربیت حضور اور حضرت اُم المومنین کی طرف سے شفقت جیسا کہ اوپر مذکور ہو چکا حضرت نواب صاحب کو اپنی اصلاح کی حد درجہ تڑپ تھی اور جیسا کہ آپ کے مکتوب مندرجہ ازالہ اوہام میں مرقوم ہے۔اسی تڑپ کے نتیجہ میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف رجوع کیا تھا۔حضور بھی یہی یقین رکھتے تھے چنانچہ وہاں رقم فرماتے ہیں: