اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 656 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 656

656 اور حضرت مولوی صاحب ہے سے بھی دعا کے لئے عرض کریں۔میں آجکل سخت ابتلاؤں میں گھرا ہوا ہوں۔اللہ تعالیٰ جلد میرے مقاصد میں کامیاب ( کرے ) تا کہ یہاں سے جلد نکلوں۔خداوند تعالیٰ یہاں سے جلد نجات دے“۔اسی طرح ۱۶ / اگست ۱۹۲۴ء کو میر صاحب موصوف کو تحریر فرماتے ہیں: و گھر میں آپ کے متعلق ایک مندز خواب دیکھا ہے۔تعلق کی وجہ سے آپ کو اطلاعاً عرض ہے کہ کوئی بکرا ذبح کر کے خیرات کر دیں اور کچھ نقد غرباء کو خیرات کر دیں اور ہم بھی دعائیں کر رہے ہیں۔آپ بھی استغفار اور دعا فرمائیں۔صدقہ رڈ بلا ہوتا ہے اور دعا واستغفار جاذب رحم ہے۔اسی انابت کا علم ہمیں ڈائری کے ذیل کے اندراج سے ہوتا ہے۔۲۶ جنوری ۱۸۹۸ء کو تحریر فرماتے ہیں : آج نئی بات یہ ہوئی کہ میں نے تجدید بیعت حضرت اقدس مرزا صاحب سے کی اور صفدر علی نے بھی بیعت کی۔یہ بیعت بیعت تو یہ تھی“۔حضرت مولوی شیر علی صاحب تحریر فرماتے ہیں۔اس سے بھی اسی جذ بہ کی جھلک نواب صاحب میں نظر آتی ہیں۔فرماتے ہیں: حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کئی بار مجھے بعض امور پیش آمدہ کے لئے دعا اور استخارہ کے لئے تحریر فرمایا کرتے تھے اور ہر خط میں یہ لکھتے تھے کہ میں آپ کے لئے با قاعدہ دُعا کرتا ہوں۔ان کی شان کے آدمی کا میری نسبت اس قدر مہربانی کا سلوک کرنا بیحد شفقت کا ثبوت ہے ان کی آخری بیماری میں ان کی وفات سے صرف چند روز پہلے میں ان کی عیادت کے لئے کوٹھی دار السلام پر گیا اور نواب محمد عبداللہ خان صاحب مجھے اندر لے گئے۔میرے ساتھ ایک دو اور آدمی بھی چلے گئے۔وہاں حضرت بیگم صاحبہ اور دوسری خواتین تشریف رکھتی تھیں۔جنہیں ہماری وجہ سے پردہ کرنا پڑا اس واسطے ہم جلدی سے نواب صاحب کی خدمت میں السلام علیکم و رحمۃ اللہ عرض کر کے مصافحہ کر کے واپس آگئے۔ہمارے چلے آنے کے بعد نواب عبد اللہ خان صاحب نے مجھے بتایا کہ حضرت نواب صاحب نے بیگم صاحبہ سے شکایت کی کہ شیر علی آیا تھا اور میں مراد حضرت مولوی محمد سعید صاحب حیدر آبادی رضی اللہ عنہ (مؤلف)