اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 572 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 572

572 ۱۶ / فروری ۱۹۰۲ء میرے گھر (سے) رویا دیکھا کہ پانچ لڑکے ہیں ایک میاں محمود، دوسرا عبدالرحمن، تیسر اعبداللہ، چوتھا عبدالرحیم، پانچواں میاں بشیر یا میاں شریف ہیں۔میاں محمود کے ہاتھ میں دو قرآن ہیں اور باقی کے ہاتھوں میں سوائے عبدالرحیم کے ایک ایک قرآن ہے۔عبدالرحیم کی بابت کہا گیا کہ اس کے ہاتھ میں رہل ہے۔اس کا قرآن بنوایا جائے گا۔آج حضرت اقدس کی طبیعت ناساز تھی اس لئے نماز مغرب وعشاء میں شریک نہیں ہوئے۔تیاری سیر ۸:۵۵ سے ۹:۳۰ تک کھانا تیاری نماز ظہر وعصر ۱۲:۳۰ سے ۲:۱۵ تک تیاری نماز مغرب ۶:۰۵ سے ۶:۳۵ تک کھانا ونماز عشاء۶:۴۰ سے ۸:۱۵ تک ۱۷ فروری ۱۹۰۲ء آج صبح کی نماز میں دوسری رکعت میں شامل ہوا۔انتظار حضرت ۹:۳۰ سے ۱۰:۴۰ تک آج عبدالرحیم طالب علم شاگرد مولوی نورالدین صاحب کا انتقال ہو گیا۔یہ شخص حیدر آباد دکن سے تحصیل علم کے لئے آیا تھا۔حضور مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت میں داخل تھا۔آخری وقت تک اپنے اعتقاد پر قائم رہا۔کل حضور علیہ السلام کے چہرہ مبارک کو دیکھنے کی خواہش کی۔حضرت تشریف لے گئے۔آج صبح تین بجے انتقال ہو گیا۔آخری وقت اللہ و رسول امام زمان پر ایمان کی شہادت دیتا ہوا را ہی عدم ہوا۔بڑی قابل رشک موت تھی۔خداوند تعالیٰ ایسی موت سب مومنوں کو نصیب کرے۔جب ان کا وقت آئے۔** یہ رویا واضح ہے۔اس میں حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ کا ممتاز مقام بھی ظاہر کیا گیا ہے۔نیز جہاں باقیوں کے لئے بشارت ہے وہاں ایک کے متعلق صرف اہل کا ذکر ہے گویا کہ ان کے اختیار میں ہے اپنے لئے قرآن مجید بنوا ئیں یا نہ بنوائیں۔الحکم بابت ۰۲-۲-۲۱ ( صفحہ ۱۶) پر زیر عنوان دار الامان کا ہفتہ مولوی عبدالرحیم صاحب کے متعلق یہ تفصیل درج ہے۔