اصحاب احمد (جلد 2) — Page 571
571 ۱۴ فروری ۱۹۰۲ء آج کے جلسہ شام میں سول کار یو یو نیو لائف آف محمد کے متعلق پڑھا گیا۔اس پر بہت لطیف تقریر حضرت نے فرمائی۔نماز ۶ سے ے تک نماز جمعہ اسے ۲:۳۰ نماز عصر ۳ سے ۳:۳۰ ۱۵ فروری ۱۹۰۲ء مختلف گفتگو اور درود ۳:۳۰ سے ۶ نماز مغرب ۶:۴۰ سے ۶:۵۰ جلسه بعد مغرب ۵:۵۰ سے ۸ سیر میں رؤیا کے متعلق گفتگو میں حضرت نے فرمایا کہ انبیاء علیہم السلام کو خواب میں بری حالت میں دیکھنا اپنی حالت کی تصویر ہوتی ہے نہ کہ نبی کی حالت کی۔آج نماز مغرب میں حضرت اقدس تشریف نہیں لائے اس لئے آج جلسہ بعد المغرب نہیں ہوا۔آج مرزا خدا بخش صاحب سے معلوم ہوا کہ حضرت اقدس کو پرسوں مندرجہ ذیل الہام (ہوا) یہ پرسوں صبح حضرت نے بعد نما ز سنایا تھا۔فتح ابواب السماء تیاری نماز صبح و نماز صبح ۵ سے ۷ تک ڈائری ۷:۰۵ سے ۷:۲۰ تک بچوں کو پڑھا ۷:۲۰ سے ۸:۰۵ تک نماز ظہر و عصر ۱:۳۰ سے ۲:۳۰ نماز عشاء ۷:۴۰ تک تیاری سیر ۸:۰۵ سے ۹:۳۰ تک سیر ۹:۳۰ سے ۱۱ تک فتح کی بجائے فتحت ہونا چاہئے۔ایک تو نواب صاحب نے دوسرے شخص سے اور پھر دو روز بعد سن کر اسے لکھا ہے۔یہ الہام غیر مطبوعہ ہے۔آخر 9 نومبر ۱۹۰۰ء میں الہام تفتح ابواب السماء ہوا تھا اربعین نمبر ۳ صفحه ۳۴ پر مرقوم ہے۔الہام مندرجہ ڈائری کے متعلق یہ یقینی با ور نہیں کیا جاسکتا کہ حضور نے بیان فرمایا ہو کہ یہ الہام اس روز ہوا ہے ممکن ہے سابقہ الہام حضور نے اس روز بیان فرمایا ہواور مرزا صاحب نے یہ سمجھ لیا ہو کہ تازہ الہام ہے۔جب تک اور کوئی قرینہ نہ ہو یقین کی راہ میں لفظی غلطی بھی روک ہے۔