اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 573 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 573

573 نماز صبح ۶:۳۰ سے ۷:۰۵ تک بچوں کو پڑھانا ۷:۳۰ سے ۸:۴۵ تک تیاری سیر ۸:۴۵ سے ۹:۳۰ تک سیر و جنازه ۹:۳۰ سے ۱۱:۳۰ تک نماز ظہر وعصر ۱:۴۵ سے ۲:۲۰ تک تجویز چندہ مساجد ۵ سے ۶ تک نماز مغرب و جلسه و نماز عشاء ۶:۳۰ سے ۸:۳۰ تک ۱۸؍فروری ۱۹۰۲ء آج اسراف الماء فى الوضوء والغسل میں مولوی نورالدین صاحب اور مولوی عبد الکریم صاحب نے مجھ کو تنبیہ کیا۔جزاهما الله احسن الجزاء۔قرآن شریف وڈائری ۶:۴۰ سے ۷:۱۵ تک تیاری سیر و غیره ۸:۳۰ سے ۹:۱۵ تک سیر ۹:۱۵ سے ۱۰:۲۰ تک تیار نماز ظہر و عصرا سے ۲:۱۰ تک نماز مغرب وجلسہ وعشاء ۶:۴۰ سے ۸:۱۵ تک ۱۹ / فروری ۱۹۰۲ء آج اپنی جانب سے میں ( نے ) کو تا ہی اٹھنے کے بعد نہیں کی مگر آج بھی شریک جماعت نہ ہو سکا۔آج جماعت سویرے ہو گئی یا وقت میں دھو کہ لگا۔پانی نسبتا حتی المقدور میں نے کم خرچ کیا۔آج سیر کو بوجہ نا سازی طبیعت ( حضرت اقدس ) تشریف نہیں لے گئے اس لئے میں نے مدرسہ ( کا ) معائنہ کیا۔آج اسمعیل جلد بند کوٹلہ سے آیا۔یہ اپنی مرضی سے تحقیقات کے لئے آیا ہے۔آج حضرت اقدس مغرب وعشاء کی نماز میں تشریف نہیں ( لائے )۔یہ احمدی ہو گئے تھے۔فوت ہو چکے ہیں ان کے بیٹے میاں عبداللہ صاحب جلد ساز کا ذکر نواب صاحب کی ایک روایت میں آتا ہے۔یہ پاکستان جاچکے ہیں۔