اصحاب احمد (جلد 2) — Page 527
527 تشریف لائے۔مذہب شیعہ پر گفتگور ہی پھر نماز مغرب پڑھی اور حضرت چونکہ تشریف رکھتے تھے میں بھی بیٹھا اور مختلف باتیں ہوتی رہیں پھر آکر جمعیت خواجہ کمال الدین صاحب و میر ناصر نواب صاحب کھانا کھایا پھر نماز عشاء پڑھی۔۱۳ / جنوری ۱۸۹۸ء نماز صبح جماعت سے پڑھی۔پھر گو کہ طبیعت بد مزہ تھی مگر میں بیٹھا رہا اور مولوی صدیق حسن خاں صاحب اور احادیث جو تائید نزول مسیح موعود میں وارد ہوئی ہیں ان کا تذکرہ ہوتا رہا اور تجویز تھی کہ ان احادیث کو یکجائی کر کے شائع کیا جائے چونکہ میری طبیعت بدمزہ تھی۔کچھ عرصہ بیٹھ کر چلا آیا۔قرآن شریف کا ایک رکوع پڑھا۔پھر ڈائری لکھی۔مولوی نورالدین صاحب کو اپنی طبیعت کا حال لکھ کر بھیجا مولانا صاحب نے دوائی بھیجی۔آج مجھ کو پیچش کی سی کیفیت رہی۔ایک خط مولوی عبداللہ صاحب کو لکھنا شروع کیا آج چونکہ حضرت اقدس سیر کو نہیں گئے تھے اس لئے کھانا سویرے کھایا۔نماز ظہر میں شریک ہوا حضرت اقدس عصر کی نماز تک تشریف فرمائے مسجد رہے ایک دوست کے لئے دعا مانگی گئی۔جو آج کل مصیبت میں ہے۔کچھ خوابوں کا تذکرہ ہوا۔اتنے میں نماز عصر پڑھی گئی۔پھر حضور اقدس تشریف لے گئے۔۔۔۔واپس چلا آیا۔مولوی عبد اللہ صاحب کے خط کا کچھ حصہ لکھا۔پھر مغرب کی نماز میں شریک ہوا مگر وہاں بیٹھا نہیں۔نماز عشاء میں شریک ہوا۔۱۴ جنوری ۱۸۹۸ء ) اور نماز صبح میں شریک ہوا۔آج حضرت اقدس مسجد میں بیٹھے نہیں۔ایک ربع قرآن شریف کا پڑھا۔کوئی ساڑھے دس بجے حضرت کے ساتھ سیر کو گئے۔نماز جمعہ ( میں ) زین الدین محمد ابراہیم اور دیگر صاحب جماعت جو بمبئی میں ہیں اور علی العموم کل جماعت کے لئے دعا کی گئی۔فتن طاعون سے خداوند تعالٰی محفوظ رکھے۔نماز عصر پڑھی۔اس کے بعد مولوی عبدالکریم صاحب اور خواجہ کمال الدین صاحب تشریف لائے مراد مولوی عبداللہ فخری۔ه له فکرم عرفانی صاحب تحریر فرماتے ہیں۔زین الدین کا ذکر حضرت نے آئینہ کمالات اسلام اور دوسری کتابوں میں کیا ہے۔یہ ڈیوڈ سالو کی کپڑے کی مل میں انجینئر تھے۔بہت بوڑھے تھے کو کن کے رہنے والے۔شریعت کے پابند۔افسوس خلافت ثانیہ