اصحاب احمد (جلد 2) — Page xlvi
۳۴ حضرت مولوی عبد القادر صاحبان: ( متعلق ص ۵۲۸) فہرستوں میں ان بزرگوں کے نام یوں درج ہیں: (الف) آئینہ کمالات اسلام نمبر ۶۱ مولوی عبد القادر صاحب جمال پور ضلع لدھیانہ (مدرس) نمبر ۶۵ میاں عبدالقادر صاحب جیکن ضلع لدھیانہ مدرس مدرسہ جمالپور (ب) ضمیمہ انجام آتھم نمبر ۱۳۰ مولوی عبدالقادر خاں صاحب جمالپورلدھیانہ نمبر ۱۳۱ مولوی عبد القادر صاحب خاص لدھیانہ مذکورہ بالا کے متعلق استفسار پر حضرت عرفانی صاحب تحریر فرماتے ہیں: حضرت مولوی عبد القادر مجن کا ذکر آئینہ کمالات اسلام کے نمبر ۶ ، ۶۵، انجام آتھم کے نمبر ۱۳۰ پر ہے ایک ہی شخص ہے۔نمبر ۶۵ ان کے گاؤں کا پتہ ہے۔بڑے مخلص آدمی تھے۔گلاب شاہ کی شہادت کے ذکر میں ان کی شہادت ازالہ اوہام میں ہے اور حضرت نے ازالہ اوہام ( میں ) بعض مخلص احباب کے ذکر میں جو دوسرے حصہ کے آخر میں ہے نمبر ۲۹ پر ان کا ذکر کیا ہے۔“ " ایک اور خط میں ان کے متعلق حضرت عرفانی صاحب تحریر فرماتے ہیں: وہ عبد القادر صاحب مولوی عبد القادر نہیں۔منصور ان ضلع لدھیانہ کے رہنے والے تھے۔جمال پور میں مدرس تھے نیک اور مخلص تہجد گزار تھے۔ازالہ اوہام میں کریم بخش جمال پوری کی جو شہادت ہے یہی انہیں لائے تھے میں اور حضرت حاجی شہزادہ عبدالمجید جمالپور میں ایک جلسہ کرنے گئے تھے ان کے ہی پاس ٹھہرے تھے۔یہ بھی حضرت منشی احمد جان کے مرید تھے۔اس کی مزید تشریح میں ایک اور مکتوب میں حضرت عرفانی صاحب تحریر فرماتے ہیں: لودھیانہ میں حضرت منشی احمد جان کے مریدوں نے ایک انجمن انوار احمد یہ قائم کی تھی اس کے لئے چندہ کرنے اور رسالہ انوار احمد یہ جس کا مجھے ایڈیٹر مقرر کیا گیا تھا اس کے لئے تحریک کرنے گئے تھے اور ہم نے وہاں تقریریں کیں۔“ ضمیمہ انجام آتھم کے نمبر ۱۳۱ حضرت مولوی عبد القادر صاحب حکیم محمد عمر صاحب کے باپ تھے۔جو نوٹ صفحہ ۵۲۸ پر دیا ہے وہ صحیح ہے گو ان کے متعلق بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے۔ان کی وفات کا سال اس وقت ذہن میں نہیں۔“