اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page xlvii of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page xlvii

۳۵ مرز ارحمت اللہ بیگ صاحب متعلق حاشیه ص ۵۴۲) مزید حضرت عرفانی صاحب تحریر فرماتے ہیں: وو مرزا رحمت اللہ بیگ صاحب حضرت کے خاندان میں بطور مختار کام کرتے تھے اور یہ رڑ کی مغلان کے مغل خاندان کے ممبر تھے ، یہ وہ خاندان تھا جس کے ساتھ اس خاندان کی رشتہ داری تھی حضرت اقدس کی پہلی بیوی، مرزا سلطان احمد صاحب کی بیوی 66 اور مرز افضل احمد مرحوم کی بیوی یہ سب اسی خاندان سے متعلق تھیں۔“ ۲۰ستمبر ۱۹۰۵ء کی رؤیا بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ:۔والد صاحب کا ایک پرانا نوکر مرزا رحمت اللہ نام جو قریباً پچاس سال تک والد صاحب کی خدمت میں رہا تھا اور جس کو فوت ہوئے بھی قریباً چالیس سال ہوئے ہیں وہاں موجود ہے۔قاضی زین العابدین صاحب محمد سعید صاحب طرابلسی و غیره ہر دو نیز مولوی عبداللہ صاحب اور نواب خاں صاحب ( ص ۱۱۷ - ۱۱۸-۴۶۴) کے متعلق قدرے تفصیل مکتوبات اصحاب احمد جلد اول میں ملاحظہ فرمائیں۔