اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page xvi of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page xvi

دار الامان کو نوازے اور انہیں اپنی رحمت خاص سے جزا عطا فرمائے جنہوں نے اصحاب احمد کی پہلی جلد حال ہی میں شائع کر کے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کے حالات کی اشاعت کا مبارک کام شروع کیا ہے۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے حالات کو محفوظ کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے اس زمانے میں جب کہ نہ تو سفر کی سہولتیں میسر تھیں اور نہ چھاپے خانوں کی جس محنت اور جانفشانی سے کام کیا ہے وہ بے نظیر ہے۔حقیقت یہ ہے آج تمام سہولتیں میسر ہونے کے باوجود ہم اس وقت تک اس بارے میں اس مقدس کام کا عشر عشیر بھی سرانجام نہیں دے سکے جو ہمارے بزرگوں نے کوئی بھی سہولت میسر نہ ہونے کے باوجود اس بے سروسامانی کی حالت میں دنیا کو مکمل کر دکھایا تھا۔یہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے کہ وہ لوگ جو اپنے آپ کو نبی کے ساتھ پیوست کر دیتے ہیں۔وہ خدا تعالیٰ کی برکات سے حصہ پا کر دنیا کے لئے ابر رحمت بن جاتے ہیں اور دنیا کے لوگ ان کی وجہ سے بہت سی بلاؤں اور آفات سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔آج مغربیت کے اثر کے ماتحت گو ہم ان مقدس انسانوں کے مدارج کی حقیقت کو کما حقہ نہ سمجھ سکیں لیکن خوب یا درکھیں کہ وہ وقت دور نہیں جب کہ ہم کو پچھتانا پڑے گا۔اور کفِ افسوس مل کر کہنا پڑے گا کہ کاش ہم وقت پر اُن خدا تعالیٰ کے زندہ نشانوں سے فائدہ اُٹھاتے۔ہم وقت پر ان کی قدر کرتے اور اُن کے نقش قدم پر چل کر اپنے تئیں اُن کے رنگ میں رنگین کر لیتے۔وہ لوگ جنہیں اللہ تعالیٰ نے آخری زمانہ کے مامور اور مرسل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ابتدائی زمانہ میں ایمان لانے کی سعادت بخشی ان کی زندگیوں کے ایمان افزا اور رُوح پرور واقعات کے نظارے صدیوں بعد ہی مشاہدے میں آسکتے ہیں۔ایسے انسانوں کی زندگی کے حالات کو قلمبندا اور محفوظ کرنے کے لئے جو بھی سعی کی جائے وہ قابل قدر ہے۔آنے والی نسلیں اس انسان پر دُعا اور سلام بھیجیں گی جس نے صحابہ کے حالات محفوظ کر کے دنیا کو ایک بیش بہا نعمت سے متمتع ہونے کا موقع بہم پہنچایا ہے۔‘ (بابت ۵۱-۹-۲۳) ان کے علاوہ اور بھی بہت سے احباب نے خوشی کا اظہار فرما کر میری حوصلہ افزائی فرمائی ہے۔فجزاہم اللہ تعالی۔سارے خطوط محفوظ نہیں رہ سکے چنانچہ ایسے خطوط مکرم ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب ربوہ۔مکرم سید ولی اللہ شاہ صاحب ناظر دعوة و تبلیغ ربوہ۔اخویم چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ وکیل الا علی ربوہ سابق امام مسجد لندن - اخویم شیخ مبارک احمد صاحب رئیس التبلیغ مشرقی افریقہ۔اخویم مولوی عبدالرحمن صاحب انور پرائیویٹ سیکرٹری حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ اور اخویم چوہدری ظہور احمد صاحب معاون ناظر بیت المال ربوہ کی طرف سے موصول ہوئے تھے۔