اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page xv of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page xv

-2۔۔۔پس ان کے حالات کا جمع کرنا اور شائع کرنا جماعت احمدیہ کی آنے والی نسلوں کے واسطے موجب ازدیاد ایمان و عرفان ہونگے اور تقوی وطہارت میں ترقی کا موجب ہو نگے اور دعوت وتبلیغ میں ممد ہو نگے۔اس کمی کو پورا کرنے کا عملی ثبوت ملک صلاح الدین صاحب نے دیا۔جزاهم الله احسن الجزاء۔۔۔۔دارا مسیح اور مساجد قادیان وغیرہ کے نقشوں نے کافی محنت کی ہے اور ایک ضروری ریکارڈ محفوظ کر لیا ہے۔موقع بر موقع صحابہ کی تصاویر بھی شامل ہیں جن پر ضرور بڑا خرچ آیا ہوگا۔۔۔۔کتاب کو پڑھ کر دل مسرور اور محظوظ ہوا اور بے اختیار ملک صاحب موصوف کے حق میں دُعا نکلی۔اللہ تعالیٰ ان کو عمر دراز صحت کامل اور ہمتِ عالیہ دے کہ وہ اس سلسلہ کو تکمیل تک پہنچاسکیں۔آمین۔‘“ معزز الفضل نے ذیل کا تبصرہ شائع کیا: اب تک احمدیہ لٹریچر میں کوئی ایسی کتاب شائع نہیں ہوئی تھی جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کے سوانحی حالات ایک جگہ مرتب کئے گئے ہوں۔اس ضرورت کو ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے ناظر تعلیم و تربیت قادیان نے محسوس کیا اور عرصہ دراز کی محنت و کاوش کے بعد ” اصحاب احمد“ کے نام سے صحابہ مسیح موعود کا تذکرہ بڑے اہتمام کے ساتھ شائع کیا۔یہ اس مقدس تذکرہ کی پہلی جلد ہے جس میں چودہ صحابہ مسیح موعود کے مفصل و مکمل حالات۔آٹھ عدد تصاویر، قادیان کے مقدس مقامات کے پندرہ نقشے اور حضرت امیر المومنین خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ تعالیٰ بنصر العزیز و حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے کئی خطوط کے عکس شامل ہیں۔بحیثیت مجموعی کتاب نہایت دلچسپ اور سبق آموز ہے۔یہ عظیم الشان کام اگر اس وقت نہ کیا جا تا تو پھر کبھی اس کے ہونے کی امید نہ تھی۔اللہ تعالیٰ ملک صلاح الدین صاحب کو جزائے خیر دے جنہوں نے اس کی ترتیب و تالیف میں پہلے کافی محنت برداشت کی اور پھر بڑی مشکلات اٹھا کر قریباً دو ہزار روپیہ اس کی طباعت اور تیاری میں خرچ کیا جب جا کر یہ نایاب چیز زیور طبع سے آراستہ ہو سکی۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر احمدی کے گھر میں یہ کتاب موجود ہوتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقدس صحابہ کے ذاتی حالات سے ہر شخص نصیحت اور سبق حاصل کرے اور ان کی زندگیوں کو اپنے لئے مشعل راہ بنائے۔‘ I -^ مکرم شیم احمد صاحب کی طرف سے اصلح کراچی میں ذیل کا تبصرہ شائع ہوا: اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے مکرم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے ناظر تعلیم و تربیت قادیان