اصحاب احمد (جلد 2) — Page 558
558 میں پھنسے ہوئے نظر آتے ہیں اصل ایسا نہیں ان کا یہ طریق ہے کہ چونکہ ان کو افکار ذمہ داریوں کے اس قدر ہوتے ہیں کہ اگر اور کسی کو ہوں تو وہ مر جائے۔اس لئے بُدِلَ مَا يُتَحَلَّلُ کے لئے اس قدرآرام کرتے ہیں کہ جس قدر صحت کے لئے نہایت ضروری ہے حضرت رسول کریم سیر کو مع بعض صحابہ کے بھی جایا کرتے تھے حضرت رسول کریم نے اپنی ایسی مثال دی ہے کہ جس طرح ایک شخص دو پہر کے وقت گرمی کے موسم میں سفر کرتا ہو اور اس کو اس لئے کہ تھوڑا سا کسی سائے میں آرام لے کر وہ مسافت کو کچھ زیادہ اور طے کر لے اسی طرح انبیاء تھوڑا آرام لیتے ہیں تا کہ وہ خدمات خداوندی کے قابل پھر ہو جائیں اسی لئے وہ کبھی بیویوں میں بیٹھتے اور کبھی تھوڑا سا جس قدر صحت کے لئے ضروری ہے سوتے اور اسی غرض سے سیر بھی کرتے اور قوت لا یموت بھی کھاتے۔ان کی حالت یہی تھی کہ دل بایار دست با کار۔ایک دفعہ حضرت ابوبکر حضرت رسول کریم کے پاس گئے تو حضرت رسول کریم کو ایک پرانے بورئیے پر بیٹھے دیکھا جس پر پہلے سوئے ہوئے تھے۔اور اس بورئیے کے نشان حضرت کے بدن پر موجود تھے۔اور صرف ایک تلوار لٹکتی تھی حضرت ابو بکر یہ نظارہ دیکھ کر رو پڑے اور پوچھنے پر حضرت سے عرض کی کہ قیصر اور کسریٰ کس آرام میں ہیں۔جو حضور کے مقابلہ میں چیونٹی کے بھی برابر نہیں۔اور حضور اس تکلیف میں ہیں تو حضرت رسول کریم نے وہ گرمی کے وقت مسافر کی مثال سنائی۔تو حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہماری جماعت کو بھی آرام طلب نہیں ہونا چاہئے جس طرح ایک سپاہی ہر وقت تیار اور حکم کا منتظر رہتا ہے اسی طرح ہی) مومن کو رہنا چاہئے۔فرمایا کہ ایک حقوق نفس ہوتے ہیں ایک شہوات نفس۔حقوق نفس تو وہ ہیں جو انسان اس قدر کھائے پئے لیٹے آرام کرے جس قدر صحت کے لئے ضروری ہے اور شہوات نفس وہ ہے جو اس سے زائد کرے۔ایک صحابی نے ایک چوبارہ بنایا تھا سیر میں جو حضرت رسول کریم نے دیکھا اور ان کے چہرہ پر چونکہ اس صحابی نے اس میں بشاشت جو نہ پائی تو وہ چوبارہ گرا دیا حضرت کے دریافت کرنے پر یہی جواب دیا۔حضرت اقدس نے پھر فرمایا کہ انسان اپنی نیت خدا کے لئے رکھے خواہ مکان بنائے خواہ کھانا کھائے۔یا لباس پہنے (ایک) اور شخص نے مکان بنایا۔حضرت رسول کریم کو دکھایا تو حضور علیہ السلام نے پوچھا کہ یہ کھڑ کی کیوں رکھی ہے اس نے کہا ہوا کے لئے فرمایا کاش تو اذان سننے کی نیت کرتا۔ہوا تو آہی جاتی۔۲ جنوری ۱۹۰۲ ۲۱ / رمضان المبارک سیر کو گئے۔دوران سیر میں نقشہ پیشنگوئی ہا مرتبہ معراج الدین صاحب سنتے رہے پھر بعد نماز ظہر وعصر مدرسہ مراد یہاں معراج الدین صاحب عمر مر حوم