اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 557 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 557

557 نماز پھر وعظ شروع ہوا۔وعظ سورہ جمعہ پر تھا۔بڑا عجیب وعظ تھا۔بعد از وعظ چونکہ روزہ کھولنے کا وقت قریب تھا سب واپس آئے۔۲۹/ دسمبر ۱۹۰۱ء آج بعد نماز صبح ڈائری لکھی پھر سیر کو گئے۔سیر میں پیسہ اخبار کی مخالفت کے متعلق گفتگو ہوتی رہی کہ وہ حضرت اقدس کی نسبت خلاف واقعہ تحریرات گورنمنٹ اور پبلک کو دھوکہ دینے کے لئے لکھتا ہے۔حضور نے شیخ یعقوب علی (صاحب) ایڈیٹر احکم کو فرمایا کہ وہ نہایت زور شور سے پیسہ اخبار کو متنبہ کرے سیر کے بعد مولانا مولوی نورالدین صاحب کے ہاں ملنے گیا۔پھر وہ میرے ہاں آئے لوگ ملنے کے لئے آگئے۔مدرسہ کے متعلق فیصلہ کیا کہ چار کمرے فی الحال بنائے جائیں۔۳۰ دسمبر ۱۹۰۱ء آج بعد فراغت معمول سیر کو گئے۔سیر میں پیسہ اخبار کے نام کا مضمون ایڈیٹر ( الحکم ) نے سنایا۔اس کے بعد سید امیر شاہ (صاحب) نے تین تاریخ اپنی الہام بک (BOOK) میں سے سنائیں۔۳۱ دسمبر ۱۹۰۱ء آج بعد فراغت معمول سیر کو گئے۔ایک مخالف۔۔۔وزیر آبادی نے کچھ اعتراض کیا اس کا جواب نہایت شدومد کے ساتھ حضرت اقدس نے دیا۔ار جنوری ۱۹۰۲ ء مطابق ۲۰ رمضان المبارک ۱۳۱۹ھ آج میری تشسی حساب سے ۳۲ سال کی عمر ہوئی۔کیونکہ میں یکم جنوری ۱۸۷۰ء کو پیدا ہوا تھا اور آج کے دن میرالڑ کا عبداللہ بھی پیدا ہوا تھا۔اس کی عمر 4 سال کی ہے کیونکہ وہ یکم جنوری ۱۸۹۶ء کو پیدا ہوا تھا ( میری تاریخ پیدائش قمری ) ۲۹ رمضان ۶ ۱۲۸ھ ( تھی)۔آج سیر میں حضرت اقدس نے جو تقریر فرمائی وہ اپنی جماعت کو ہدایت تھی۔خلاصہ جو یاد ہے وہ یہ ہے۔مومن کو کسل اور سستی اور آرام طلبی نہیں ہوتی انبیاء جو بعض اوقات دنیا داروں کی طرح دنیا کے کاموں مکرم ایڈیٹر صاحب الحکم کا یہ مضمون پر چہ ۰۲-۱-۳۱ ( صفحہ ۸ تا ۱۴ ) میں مرقوم ہے۔