اصحاب احمد (جلد 2) — Page xx
قریباً دوصد صفحات کا مسودہ پہنچا۔آپ نے راتوں رات ملاخطہ فرما کر صبح مجھے واپس بھجوا دیا۔حق یہ ہے کہ آپ کی نظر ثانی کے بغیر کتاب میں بہت سقم رہ جاتے جو آپ کی نظر ثانی سے ہی میری سمجھ میں آئے ہیں۔میں آپ کا بہت ممنون ہوں۔یہ کہنا بیجا نہیں کہ تاریخ سلسلہ کے تعلق میں آپ کا وجود بالکل نادر ہے۔نیز میں بہت ہی ممنون ہوں حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی کا کہ آپ کے ساتھ دار المسیح میں ایک ہی جگہ رہنے کے باعث ہر وقت آپ سے استفادہ کرتا رہتا ہوں اور کاتب کے سپر د کر نے سے قبل آپ کو مسودہ سُنا دیتا ہوں اور بہت سے مفید مشورے حاصل کرتا ہوں۔نقشے خالصہ آپ کی نگرانی اور مشورہ سے تیار کئے گئے ہیں۔فجزاه الله احسن الجزاء اسی طرح گذشتہ کتاب کی طرح مکرم مرزا برکت علی صاحب اسٹنٹ انجنیئر اینگلو میرا نین آئل کمپنی ایران رخصتی کا بھی بہت ممنون ہوں۔کہ گذشتہ کتاب کے لئے بھی انہوں نے بہت سے مقامات مقدسہ کے نقشے تیار کئے تھے اور کتاب ہذا کے لئے نقشے بھی انہوں نے ہی تیار کئے ہیں۔ایران کے حالیہ تنازعات کے باعث اللہ تعالیٰ نے دو تین ماہ بعد ہی پھر قادیان آجانے اور اس نادر اور قیمتی خدمت سرانجام دہی کا موقعہ عنایت کیا۔فجزاه الله احسن الجزاء جلد اول کی طباعت کے لئے مکرم شیخ محمد اسمعیل صاحب پانی پتی اور جلد دوم کی طباعت کے لئے مکرم مولوی علی محمد صاحب اجمیری فاضل ( سابق ایڈیٹر ریویو آف ریلیجنز ) حال راولپنڈی اور کا پیاں پڑھنے اور مسودات کا مقابلہ کرنے وغیرہ امور کے لئے مکرم مولوی محمد عبد اللہ صاحب در ولیش افسر لنگر خانه ( سابق سکنه دینا پور ضلع ملتان ) مکرم مولوی محمد حفیظ صاحب بقا پوری فاضل درویش ( معاون ناظر دعوة و تبلیغ و صدر حلقه مسجد فضل قادیان ) مکرم چوہدری فیض احمد صاحب درویش ( معاون ناظر تعلیم و تربیت قادیان و نائب افسر بہشتی مقبرہ) اخویم شریف احمد صاحب شیخو پوری در ویش ( کلرک دفتر ناظم جائداد ) اور اخویم چوہدری محمد احمد صاحب گجراتی درویش ( حلقہ اقصے ) کا اور بلا تاخیر فائل وکتب لائبریری سے مہیا کرنے کے لئے مکرم دفعدار مرز امحمد عبد اللہ صاحب گجراتی لائبریرین درویش و مکرم ملک ضیاء الحق صاحب دوالمیالی درویش کا ممنون ہوں۔اسی طرح مکرم مولوی عبد الرحمن صاحب جٹ امیر مقامی و ناظر اعلی قادیان وا خویم سیٹھ محمداعظم صاحب حیدر آباد دکن کی طرف سے مجھے بہت مفید مشورے اور کئی قسم کی اعانت حاصل ہوئی۔دکن کی تمام اعانت اخویم مولوی