اصحاب احمد (جلد 2) — Page xix
4- قادیان کے جن مقامات مقدسہ کا ذکر آیا ہے ان کے نقشے دیئے گئے ہیں۔یہ نقشے اصحاب احمد کے بغیر ہمارے لٹریچر میں شائع نہیں ہوئے۔مالیر کوٹلہ کے جس محل میں حضرت اقدس نے نواب ابراہیم علی خاں سے ملاقات کی تھی اس کے نقشہ کی خاطر خاکسار جمعیت مکرم مرزا برکت علی صاحب وہاں گیا لیکن والئی ریاست کے وہاں نہ ہونے کی وجہ سے حاصل نہ ہو سکا۔ے۔براہین احمدیہ کے تعلق میں نواب اقبال الدولہ اور سردار عطر سنگھ صاحب رئیس بھڈور نے اعانت کی تھی جس کا حضور نے وہاں ذکر فرمایا ہے۔ان دونوں کا مختصر حال مع تصاویر درج کیا گیا ہے۔یہ تصاویر اور حالات سلسلہ کے لٹریچر میں پہلی دفعہ شائع ہورہے ہیں۔-^ ی تعیین کی گئی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کن چند ایام کے اندر۸۴ء میں پہلی بارسفر لدھیانہ پر اور وہاں سے مالیر کوٹلہ تشریف لے گئے تھے۔- بعض مکتوبات کے زمانہ تحریر کی تعین کی گئی ہے۔۱۰- حضرت مولوی نورالدین صاحب حضرت نواب صاحب کو قرآن مجید پڑھانے کے لئے تشریف لے گئے تھے۔آپ کے عرصہ قیام کی تعین کی گئی ہے۔-11 ذیل کی تصاویر بھی درج کی گئی ہیں :۔(الف) حضرت اقدس و خلفاء کرام۔(ب) نواب ابراہیم علی خاں صاحب۔(ج) حضرت نواب صاحب۔آپ کے برادران و صاحبزادگان۔(1) حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب۔حضرت نواب صاحب اور جماعت شملہ کی ۱۹۱۳ء کی تصویر۔مسودہ کی نظر ثانی قمرالانبیاء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب دام فیضہم سے ہر کٹھن امر کے متعلق مجھے بہترین مشورہ حاصل ہوتا رہا ہے میں آپ کا ازحد ممنون ہوں۔از راہ کرم حضرت عرفانی صاحب نے از خود ہی مسودہ ملاحظہ کرنے کی پیشکش کر دی تھی۔بعد میں صدر انجمن احمد یہ قادیان نے بھی ان سے درخواست کی آپ باوجود حد درجہ کی مصروفیت کے بہت ہی تیز رفتاری سے اور پوری توجہ سے مسودہ ملاحظہ فرماتے رہے ہیں حتی کہ ایک روز آپ کو سکندر آباد (دکن) میں