اصحاب احمد (جلد 2) — Page xviii
ایک غیر مطبوعہ مکتوب درج کیا ہے جس میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی غیر مطبوعہ وحی درج ہے۔(۲) خلافت اولی میں پیدا ہونے والے فتنہ کے متعلق نئی پود کی خاطر بہت سی تفصیل دی گئی ہے۔حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کا اعلان اخبار الرحمت میں ایک مضمون کے شائع ہونے کے سلسلہ میں اس امر کی اہمیت ظاہر کرتا ہے اس فتنہ کے تعلق میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ اور حضرت نواب صاحب کے بعض غیر مطبوعہ مکتوبات شائع کئے گئے ہیں۔(۳) میری خوش قسمتی ہے کہ اس کتاب میں مجھے مندرجہ ذیل صحابہ کرام سے استفادہ کر کے اس کتاب کو زنیت دینے کا موقعہ ملا۔(۱) حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی (۲) حضرت ام المومنین اطال اللہ بقاء ها (۳) حضرت اماں جی اہلبیت حضرت خلیفہ اسی اول (۴) قمر الانبیاء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب (۵) سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ (۶) سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ (۷) شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی (۸) مفتی محمد صادق صاحب (۹) مولانا مولوی غلام رسول صاحب راجیکی (۱۰) میاں محمد الدین صاحب واصل باقی نویس درویش مرحوم (۱۱) بھائی عبدالرحیم صاحب قادیانی درویش (۱۲) بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی درویش (۱۳) مولوی محمد الدین صاحب بی۔اے سابق مبلغ امریکہ و ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام قادیان حال ناظر تعلیم و تربیت ربوہ (۱۴) ملک غلام فرید صاحب ایم۔اے سابق مبلغ جرمنی و انگلستان و مدیر ریویو آف ریلیجنز (اردو و انگریزی) حال ربوہ (۱۵) نواب میاں محمد عبداللہ خاں صاحب (۱۶) مولوی عبدالرحمن صاحب جٹ امیر مقامی و ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ قادیان (۱۷) نواب میاں محمد عبد الرحمن خاں صاحب (۱۸) چوہدری نور احمد خاں صاحب ( سابق سکنہ سٹروعہ ضلع ہوشیار پور ) کارکن پنشنر صد را مجمن احمدیہ حال مقیم بمقام درہٹہ۔ڈاکخانہ حرم گیٹ لیستی نیل کوٹ ضلع ملتان(۱۹) ڈاکٹر عطر الدین صاحب درولیش ( ۲۰ ) میاں محمد عبداللہ خاں صاحب پٹھان درویش کا رکن دفتر محاسب قادیان (۲۱) سید عبدالرحمن صاحب متوطن امریکہ (پسر سید عزیز الرحمن صاحب منصوری) (۴) حضرت خلیفہ اسیح " اول اور حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب اور حضرت حکیم مولوی فضل الدین صاحب اور حضرت حافظ احمد اللہ صاحب کے بعض غیر مطبوعہ خطوط محفوظ کرنے اور بعض کے چر بے شائع کرنے کا موقع ملا ہے۔-۵- ضمناً ۳۱۳ صحابہ اور بعض دیگر صحابہ کے سوانح بھی درج کئے گئے ہیں۔اور مجھے اُمید نہیں کہ ان احباب میں سے ایک کثیر تعداد کے متعلق کہیں سے اور کچھ مواد دستیاب ہو سکے۔گویا کہ ان کے حالات جتنے ملنے ممکن ہیں سارے درج کئے گئے ہیں۔