اصحاب احمد (جلد 2) — Page 27
27 حضرت اقدس کا یہ سفر مالیر کوٹلہ جولدھیانہ کے پہلے سفر کے دوران میں ہوا ۱۸۸۴ء کی پہلی سہ ماہی میں بلکہ خاکسار کی تحقیق میں ۱۴ اور ۲۰ فروری ۸۴ء کے درمیان ہوا تھا۔بقیہ حاشیہ: - التوا کا ذکر فرمایا ہے گو مکتوب کی تاریخ درج نہیں لیکن بعض قرائن سے سن تحریر کا اندازہ ہو جاتا ہے۔حضورا فرماتے ہیں: (الف) ”اب بالفعل لو دھیانہ میں اس عاجز کا آنا ملتوی رہنے دیں۔آپ کے تشریف لے جانے کے بعد چند ہندؤوں کی طرف سے سوالات آئے ہیں۔اور ایک ہند وصوابی ضلع پشاور میں کچھ رڈ لکھ رہا ہے۔پنڈت شونرائن بھی شاید عنقریب اپنا رسالہ بھیجے گا۔سواب چاروں طرف سے مخالف جنبش میں آرہے ہیں۔غفلت کرنا اچھا نہیں۔ابھی دل ٹھہر نے نہیں دیتا کہ میں اس ضروری اور واجب کام کو چھوڑ کر کسی اور طرف خیال کروں۔الا ماشاء الله ربی۔اگر خدا نے چاہا تو آپ کا شہر کسی دوسرے وقت میں دیکھیں گے۔حضور مکتوب نمبر ۲ میں رقم فرماتے ہیں : چند ہندو اور بعض پادری عناد قدیم کی وجہ سے رڈ کتاب کیلئے ہاتھ پاؤں مار ہے ہیں مگر آپ تسلی رکھیں۔اور مسلمانوں کو بھی تسلی دیں کہ یہ حرکت ان کی خالی از حکمت نہیں میں امید رکھتا ہوں کہ ان کی اس حرکت اور شوخی کی وجہ سے خداوند کریم حصہ چہارم میں کوئی ایسا سامان میسر کر دیگا کہ مخالفین کی بدرجہ غایت رسوائی کا موجب ہوگا۔“ ۲۵ ان دونوں حوالہ جات میں براہین احمدیہ کے پہلے تین حصص کا ہندؤوں کی طرف سے رڈ لکھا جانے اور حصہ چہارم کے ابھی مکمل نہ ہونے کا ذکر ہے۔پنڈت شو نرائن اگنی ہوتری مذکور نے اخبار دھرم جیون میں (بحوالہ حاشیہ ۳۲۹ براہین احمدیہ حصہ چہارم ) جنوری ۱۸۸۳ء میں براہین احمدیہ کا رڈلکھا تھا لیکن حضور کی تحریر بالا سے معلوم ہوتا ہے کہ بوقت تحریر گو پنڈت مذکور کا مضمون رسالہ مذکور میں چھپ چکا تھا اس کی کاپی حضور کو ابھی نہیں آئی تھی اس لئے حضور لکھتے ہیں کہ پنڈت مذکور شاید عنقریب اپنا رسالہ بھیجے گا۔اور صوابی ضلع پشاور کے ہندو پنڈت لیکھرام) کے متعلق تحریر فرماتے ہیں کہ وہ کچھ رڈ لکھ رہا ہے جس سے معلوم ہوا کہ مکتوب نمبر ا ا ا پریل ۱۸۸۳ء کے قریب کا ہے۔چنانچہ مکرم عرفانی صاحب کی تحقیق مندرجہ حیات احمد جلد دوم نمبر دوم (۶) سے یہی اس کی تصدیق ہوتی ہے۔(ب) ایک اور قریہ مکتوب نمبر ۹ کے اپریل ۸۳ء کے قریب کا ہونے کا یہ ہے کہ اس سے پہلے مکتوب میں جس کا نمبر بھی 9 مرقوم ہے جس کی تاریخ تحریر ۱۵ را پریل ۸۳ ء ہے۔حضور نے درود شریف پڑھنے کے طریق