اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 615 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 615

615 بند خط کے اندر بھیجا اور میاں صفدر نے شادی خاں کی والدہ کے حوالہ کیا جس کو دادی کہتے ہیں۔وہ بیچاری نہایت سادہ لوح ہے۔وہ میری چار پائی پر وہ لفافہ چھوڑ گئی۔میں باہر سیر کرنے کو گیا تھا اور وہ بُھول گئی۔اب اس وقت اس نے یاد دلایا کہ نواب صاحب کا ایک خط آیا تھا میں نے پلنگ پر رکھا تھا۔پہلے تو وہ خط تلاش کرنے سے نہ ملا۔میں نے دل میں خیال کیا کہ کل زبانی دریافت کرلیں گے پھر اتفاقاً بستر کو اُٹھانے سے وہ خط مل گیا اور کھولا تو اس میں ہزار روپیہ کا نوٹ تھا۔یہ بے احتیاطی اتفاقی ہوگئی گویا ہزار روپیہ کا نقصان ہو گیا تھا مگر الحمد للہ مل گیا۔وہ عورت بیچاری نہایت سادہ اور نیم دیوانہ ہے۔وہ بے احتیاطی سے پھینک گئی۔خدا تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔آپ نے اپنی نذر کو پورا کیا۔آمین۔والسلام ایک پیشگوئی کے شاہد مرزا غلام احمد عفی عنہ ☆☆ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک پیشگوئی ۱۸۸۰ء اور ۱۸۸۲ء میں بیان فرمائی جس کا حضور نزول مسیح میں ذیل کے الفاظ میں ذکر فرماتے ہیں : لاتيئس من روح الله الا ان روح الله قريب الا ان نصر الله قریبیاتیک من کل فج عميق ياتون من كل فج عميق ينصرك الله حمد مراد صفدر علی صاحب نواب صاحب کے ملازم۔(مؤلف) ** سلسلہ کے لٹریچر سے معین طور پر معلوم نہیں ہوتا کہ یہ اپیل کب منظور ہوئی کہ جس سے حضور کا الہام پورا ہوا۔چشمہ معرفت کی مندرجہ بالا عبارت سے صرف اسقدر معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک تازہ قبولیت دعا کا نمونہ ہے۔البتہ الحکم بابت ۰۸-۱-۲ سے حضور کے ایک ضروری اور مفید تصنیف میں مصروف ہونے کا اور پر چہ ۰۸-۱-۶ سے اس تصنیف کے تمہ لیکچر لاہور ہونے اور اس کے ۶۴ صفحات کے مطبع میں جانے کا اور پر چہ ۰۸-۱-۶ سے اس تصنیف چشمہ معرفت کے مکمل ہو جانے کا اور سر ورق کتاب سے اسکے ۱۵ رمئی ۱۹۰۸ء کو شائع ہونے کا علم ہوتا ہے۔البتہ حضرت نواب صاحب کے مکتوب مورخہ ۱۶/فروری ۱۹۰۸ء ( مندرج کتاب ہذا ۲۴۸) سے علم ہوتا ہے کہ چند روز قبل اپیل کی منظوری کی اطلاع بذریعہ تار آئی تھی۔