اصحاب احمد (جلد 2) — Page 561
561 تجویز ہوئی یہ محرره ۱۵ روپیہ تک مینجنگ ڈائرکٹر رکھ سکتا ہے۔قیمت میگزین دو روپے سے دو روپے آٹھ آنے تک قرار پائی یعنی جو انگریزی اور اردو دونوں رسالے خریدیں ان سے دو روپیہ لئے جائیں گے۔اور جو حض اردوان دور و پیر آٹھ آنے۔اسٹنٹ فنانشل سیکرٹری کا کام فی الحال مجھ کو کرنا پڑے گا لائیبر میری مدرسه و میگزین وغیرہ کی ایک ہی ( ہو ) جو زیر نگرانی مدرسہ ہو۔۷/جنوری ۲۶۶۱۹۰۲/رمضان المبارک آج حضرت اقدس کو افاقہ تھا سیر کو تھوڑی دور تشریف لے گئے مرزا خدا بخش صاحب نے معارف میں سے انارکسٹ اور نہلسٹ کے متعلق مضمون پڑھ کر سنایا۔آج رات کو عجیب واقعہ پیش آیا۔حضرت اقدس تو عشاء کی نماز پڑھنے مسجد میں تشریف لائے کسی لڑکی نے بستہ کا غذات شمعدان کے قریب رکھ دیا۔اور دروازہ بند کر دیا مبارکہ کے سخت اصرار خرما طلبی پر میاں محمود جو کمرہ میں گئے تو عجیب نظارہ دیکھا۔تمام مکان دھوئیں کے ساتھ اٹا ہوا ہے معلوم کیا کہ آگ لگی ہوئی ہے آگ کو فر و کیا سوائے بستہ کے اور صندوق کی تھوڑی سی لکڑی کے کچھ نہیں جلا خداوند تعالیٰ نے بڑا فضل کیا کیونکہ اس مکان میں چھت تک صندوق تھے اور کئی ایک لحاف پڑے تھے۔اگر آگ زیادہ بھڑکتی تو تمام گھر کے جل جانے کا اندیشہ تھا مضمونوں کے جلنے کے متعلق حضرت نے فرمایا کہ خداوند اس سے بہتر سمجھا دے گا۔۸/ جنوری ۱۹۰۲ء ۲۷ / رمضان المبارک آج سیر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میرے رات کے خط ( پر ) جو استدعائے دعا کے لئے لکھا تھا فر مایا کہ دعا اللہ قبول فرماتا ہے مگر ایک مناسب وقت پر۔تکالیف اور غم اگر انسان کو نہ ہوں تو وہ پختہ نہیں ہوتا۔پس جولوگ تمام عمر ہم وغم سے نا آشنا رہتے ہیں اور ہمیشہ ناز ونم میں رہتے ہیں یہ لوگ بالکل بیکار ہوتے ( ہیں ) اور اللہ تعالیٰ کو ان کی پرواہ نہیں ہوتی کیونکہ یہ فسق و فجور میں مبتلاء رہتے ہیں اور جن لوگوں ( کو ) ابتلاء آتی ( ہے ) اس کے بعد اگر ان کو سامان راحت ملتے بھی ہیں مگر وہ ان سے بے تعلق رہتے ہیں۔پس نیک اس کے مارچ ۱۹۰۲ء سے شروع ہونے کا ذکر الحکم بابت ۰۲-۳-۲۴ میں مرقوم ہے گواس کے سرورق پر ماہ جنوری لکھا ہے لیکن نیچے درج ہے کہ مارچ میں شائع ہوا۔* Nihilist Anarchist (مؤلف)