اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 144 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 144

144 ضرورت محسوس کر کے ان کی تعلیمی حالت نہایت ناقص اور خراب ہے۔ایک اشتہار شائع کیا تھا کہ ضرورت بالا کے پورا کرنے کے لئے ایک مدرسہ قادیان میں جاری کیا جائے چنانچہ بعض ہمدردان قوم نے اپنی حیثیت کے بموجب چندہ سے امداد کی مگر جس سٹینڈرڈ کا مدرسہ فی الحال تجویز کیا گیا تھا وہ آمد اس کے لئے غیر ملتفی تھی۔اس لئے ابھی مدرسہ مڈل کی دوسری جماعت تک یکم جنوری ۱۸۹۸ء سے جاری کر دیا گیا اور اسی مدرسہ میں اس وقت دارالامان اور گردونواح کے دیہات کے طلباء تعلیم پاتے ہیں لیکن بہت سے برادرانِ بیرونی نے اس امر کی بھی خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے اپنے بچوں کو وہاں بھیجنا چاہتے ہیں لیکن جہاں مکان مدرسہ اور بورڈنگ ہاؤس کی عمارت تیار نہیں علاوہ اس کے بہت سے مساکین طلبا بھی ہیں جن کی تعلیم وتربیت کی سخت ضرورت ہے لہذا ذیل کی مدین قائم کر کے آپ صاحبان کی خدمت میں اطلاع دی جاتی ہے کہ ہر ایک صاحب مقدور ہر مدیا جس مد کے لئے چاہیں امداد فرما کر سعادت دارین کے مستحق ہوں (۱) عام اغراض مدرسه (۲) تعمیر مکان مدرسہ وبورڈنگ ہاؤس (۳) مساکین فنڈ۔آپ صاحبان پر روشن ہے کہ ایسے کام سوائے قوم کی مجموعی امداد کے چل نہیں سکتے اور یہ امداد بھی کسی غیر کی امداد نہیں ہے بلکہ یہ امداد اپنے نفس کے لئے ہے کیونکہ آپ ہی لوگوں کے بچے یہاں تعلیم پا کر دنیا کے لئے نمونہ بن کر نکلیں گے۔اس امداد سے دُگنا ثواب ہے۔ایک تو دنیا وی کہ آپ کے بچے دنیا میں خاص امتیازی فخر حاصل کریں گے۔دوسرا دینی جس سے ہمارا مالک ہمارا خالق۔ہمارا پاک پروردگار ہم پر راضی ہوگا۔اور انجمن امید کرتی ہے کہ جہاں تک جلد ممکن ہوڈو نمیشن اور ماہانہ یا سالانہ رقوم ارسال فرما کر مشکور و ممنون فرماویں گے اور تساہل اور سہل انگاری کو دور کر کے بہت جلد اس کی تعمیل میں کوشش فرما دیں گے۔المشتهر عبدالکریم جائنٹ سکرٹری انجمن تعلیم الاسلام ( دارالامان قادیان مورخہ ۷ رمئی ۱۸۹۰ء (الحکم بابت مئی ۱۸۹۰ء) اسوقت جس قدر مالی اعانت در کار تھی وہ ذیل کے اعلان سے بھی ظاہر ہے ، بسم اللہ الرحمن الرحیم محمد اللہ العلی