اصحاب احمد (جلد 2)

by Other Authors

Page 143 of 798

اصحاب احمد (جلد 2) — Page 143

143 نصاب تعلیم میں دینیات لازمی مضمون قرار دیا گیا ہے اور عام مدرسوں کی نسبت یہ لحاظ اور خیال رکھا گیا ہے کہ طالب علم ۶ سال کے اندر پنجاب یونیورسٹی کے امتحان مدل میں داخل ہو سکے اور انگریزی تعلیم حروف تہجی شروع کرتے ہی شروع ہوتی ہے۔مدرسہ کا انتظام ایک مجلس ناظم التعلیم کے سپر د ہے جس کے جنرل سیکرٹری خواجہ کمال الدین بی اے ایل ایل بی سابق پرو فیسر اسلامیہ کالج لاہور مقرر ہوئے ہیں اور میر مجلس جناب مولا نا مولوی نورالدین صاحب بھیروی اور پیٹرن اور سر پرست حضرت اقدس حجتہ اللہ سید نا مرزا صاحب مسیح موعود۔۔۔دوسو سے زائد ممبروں کے نام درج رجسٹر ہو چکے ہیں اس وقت دوسری مڈل تک مدرسہ میں تعلیم دی جاتی ہے۔بورڈنگ ہاؤس کی تجویز ہورہی ہے عنقریب کھلنے والا ہے۔ہمارے احباب اور عوام لوگ جو دینی و دنیاوی برکات سے بہرہ مند اور متمتع ہونا چاہتے ہیں اپنے لڑ کے بھیجیں۔اس وقت تک مدرسہ میں کوئی فیس بھی نہیں لی جاتی گو کچھ عرصہ کے بعد بہت قلیل فیس لگائی جاوے گی۔مدرسہ کی مالی امداد کی تلقین چار ماہ بعد مدرسہ کے لئے مالی امداد کی تحریک کرتے ہوئے حضرت مولوی عبدالکریم صاحب تحریر فرماتے ہیں : اشتہار ضروری الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم بسم اے برگزیدہ جماعت کے ممبر و اور اے اسلام کے سچے حامیو! بموجب ریزولیوشن کمیٹی منتظمہ منعقدہ ۵ مئی ۱۸۹۸ء آپ کی خدمت مبارک میں گذارش ہے کہ یہ امر آپ پر مخفی نہیں کہ حضرت اقدس جناب امام الزمان مسیح موعود مهدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اہل اسلام کے بچوں کی حالت زار کو دیکھ کر اور اس امر کی اشد