اصحاب احمد (جلد 1) — Page 71
70 صاحب کے مکان کے سامنے تھی۔زیادہ معلوم نہیں۔مکرم حکیم محمد حسین صاحب المعروف مرہم عیسے لاہور سے تحریر فرماتے ہیں کہ مولوی رحیم اللہ صاحب جو ہمارے مکان کے قریب کی مسجد میں امام تھے۔ان کی کوئی اولاد نہ تھی۔وہ ایک نہایت نیک اور صالح بزرگ تھے۔ان کی خاص صفت یہ تھی کہ اگر اُن پر فاقے بھی آجاتے تو پھر بھی وہ کسی سے سوال نہیں کرتے تھے اور نہ کسی کو اپنی حالت بتاتے تھے۔بڑے قانع اور صابر بزرگ تھے۔حوالہ جات ضمیمہ آئینہ کمالات اسلام صفحہ الف وب۔ضمیمہ آئینہ کمالات اسلام صفحه ۱۴۔ضمیمہ انجام آنقم صفحه ۴۰ و ۴۔