اصحاب احمد (جلد 1)

by Other Authors

Page 72 of 293

اصحاب احمد (جلد 1) — Page 72

71 * میاں اللہ بخش صاحب امرتسری رضی اللہ عنہ ولدیت، قومیت اور پیشہ : مکرم میاں اللہ بخش صاحب امرتسری راجپوت قوم سے تعلق رکھتے تھے۔آپ کے والد میاں محمد بخش صاحب علاقہ بندی یا پٹولی کا کام کرتے تھے۔اور مہاراجہ کپورتھلہ کے ہاں ہاتھیوں کے جھول وغیرہ اور فوج کے کمر بند وغیرہ تیار کرتے تھے۔میاں اللہ بخش صاحب علاقہ بندی کا کام پہلے (حکیم محمد حسین صاحب قریشی رضی اللہ عنہ لاہور کے دادا) بابا محمد چٹو صاحب کے شاگرد کے طور پر کرتے تھے۔زیورات میں دھاگہ ڈالنا اور اس سے متعلقات جالیاں یا جھالریں بنانا ہاتھی کی جھول بنانا وغیرہ یہ کام آپ بعد میں امرتسر میں آخر عمر تک کرتے رہے زیورات میں دھاگہ ڈالنے کے کام میں آپ کو بہت دسترس تھی اور کام بہت خوبصورت اور صاف کرتے تھے۔اخبار احکام میں غلام محمد اللہ بخش علاقہ بند۔مالکان احمد یہ ایجنسی کٹڑ رہا گھ سنگھ۔ہاتھی دروازہ امرتسر کی طرف سے کچھ عرصہ تک اشتہار چھپتا رہا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ زیورات بلکہ ہر ایک چیز ساختہ امرتسر کے لئے ایجنٹ کے طور پر بھی کام کرتے تھے لے بیعت اور آپ کی ۳۱۳ صحابہ میں شمولیت : میاں صاحب جب بابا محمد چٹو صاحب کے ہاں لاہور میں کام کرتے تھے۔تو ان کے پاس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ذکر بھی ہوتا رہتا تھا۔بابا صاحب نے حضور سے بھی کچھ ارادت کا اظہار کیا، مگر خود ان کا انجام مذہب اہل قرآن پر ہوا۔گو بعد میں اس کے بانی مولوی عبداللہ چکڑالوی سے بھی ان کا بگاڑ ہو گیا تھا۔مگر بابا صاحب کی اولاد اور میاں اللہ بخش صاحب احمدیت کی آغوش میں آگئے۔آپ کی بیعت ابتدائی زمانہ کی ہے۔لیکن معین طور پر تاریخ اور سن معلوم نہیں ہو سکا۔البتہ یہ امر یقینی ہے کہ مباحثہ آتھم کے وقت جو مئی اور جون ۱۸۹۳ء میں بمقام امرتسر ہو ا آپ احمدی تھے۔اور اس مباحثہ کے سننے والوں میں شامل تھے۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے یہ فخر بھی بخشا کہ ۳۱۳ مخلص صحابہ کے زمرہ میں شمار ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث کے پورا یہ حالات راقم نے ملک مولا بخش صاحب رضی اللہ عنہ سابق ناظم جائیداد قادیان سے ۱۹۴۵ء میں حاصل کئے تھے اور آپ کے قلم سے نوشتہ میرے پاس موجود ہیں۔میاں صاحب کی بیعت کی تاریخ اور سنہ آپ کو بھی معلوم نہ تھا۔ملک * صاحب نے محتر مہ اہلیہ میاں اللہ بخش صاحب کے حالات خود انہی سے دریافت کر کے تحریر کئے تھے۔(مؤلف)