اصحاب احمد (جلد 1) — Page 33
33 ہو جاتے ہیں دشمن کا تو دل بھی دُور ہوتا ہے اور جسم بھی دور “۔ایک اور نشان: ایک بار کا ذکر حضور ان الفاظ میں فرماتے ہیں : ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا کہ مبارک احمد میرا چوتھا لڑ کا فوت ہو گیا ہے۔اس سے چند دنوں کے بعد مبارک احمد کو سخت تپ ہوا اور آٹھ دفعہ فش ہو کر آخری عش میں ایسا معلوم ہوا کہ جان نکل گئی ہے۔آخر دُعا شروع کی اور ابھی میں دُعا میں تھا کہ سب نے کہا کہ مبارک احمد فوت ہو گیا ہے۔تب میں نے اس پر اپنا ہاتھ رکھا تو نہ دم تھانہ نبض تھی، آنکھیں میت کی طرح پتھر گئی تھیں، لیکن دُعانے ایک خارق عادت اثر دکھلایا اور میرے ہاتھ رکھنے سے ہی جان محسوس ہونے لگی یہاں تک کہ لڑکا زندہ ہو گیا اور زندگی کے علامات پیدا ہو گئے۔تب میں نے بلند آواز سے حاضرین کو کہا کہ اگر عیسی بن مریم نے کوئی مُردہ زندہ کیا ہے تو اس سے زیادہ ہر گز نہیں، یعنی اسی طرح کا مُردہ زندہ ہوا ہوگا۔نہ کہ وہ جس کی جان آسمان پر پہنچ چکی ہو اور ملک الموت نے اس کی رُوح کو قرار گاہ تک پہنچادیا ہو“ * ۱۴ تا پانی والانشان: ایک اور نشان کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں یوں ہے کہ ۱۸۶ نشان۔ایسا ہی عرصہ قریباً تین سال کا ہوا ہے کہ صبح کے وقت کشفی طور پر مجھے دکھایا گیا کہ مبارک احمد سخت مبہوت اور بدحواس ہو کر میرے پاس دوڑ آیا ہے اور نہایت بے قرار ہے اور حواس اُڑے ہوئے ہیں اور کہتا ہے کہ ابا پانی۔یعنی مجھے پانی دو۔یہ کشف نہ صرف میں نے گھر کے لوگوں کو بلکہ بہتوں کو سنا دیا تھا کیونکہ اس کے وقوع میں ابھی قریباً دو گھنٹے باقی تھے۔اس کے بعد اسی وقت ہم باغ میں گئے اور قریباً ۸ بجے صبح کا وقت تھا اور مبارک احمد بھی ساتھ تھا اور مبارک احمد کئی دوسرے چھوٹے بچوں کے ساتھ باغ کے ایک گوشہ میں کھیلتا * نزول اسی صفحہ ۲۰۔کچھ اختصار کے ساتھ حضور نے اس نشان کا ذکر حقیقۃ الوی صفحہ ۲۵ پربھی فرمایا ہے۔نیز حضور نے نزول المسیح صفحه ۲۳۵ - ۳۶ پر تحریر فرمایا ہے کہ آج کے الہام رب ارنسی كيف تـحـى الـمـوتـيـ ربّ اغفر و ارحم من السماء“ کے پورا کرنے کا ذریعہ بنا۔