اصحاب احمد (جلد 1) — Page 32
32 کوئی پہلا لڑکا ہی ہمیں دکھلاوے۔اگر یہ لعنت کا اثر نہیں تو اور کیا ہے؟ اور میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ جیسا کہ عبدالحق مباہلہ کے بعد ہر ایک برکت سے محروم رہا، اسی طرح اس کے مقابل پر میرے پر خدا کا وہ فضل ہوا کہ کوئی دنیا اور دین کی برکت نہیں جو مجھے نہیں ملی۔اولاد میں برکت ہوئی کہ بجائے دو کے پانچ ہو گئے۔مال میں برکت ہوئی کہ کئی لاکھ روپیہ آیا' عزت میں برکت ہوئی کہ کئی لاکھ انسان نے میری بیعت کی خدا کی تائید میں برکت ہوئی کہ صدہا نشان میرے لئے ظاہر ہوئے۔۱۲ صاحبزادہ صاحب کے وجود میں مزید آیات اللہ کا ظہور : صاحبزادہ صاحب کے وجود میں متعدد نشانات ظاہر ہوئے چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔۱۸۵ نشان۔بعض نشان اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ان کے وقوع میں ایک منٹ کی تاخیر بھی نہیں ہوتی کہ فی الفور واقع ہو جاتے ہیں اور ان میں گواہ کا پیدا ہونا کم میسر آتا ہے۔اسی قسم کا یہ ایک نشان ہے کہ ایک دن بعد نماز صبح میرے پر کشفی حالت طاری ہوئی۔اور میں نے اس وقت اس کشفی حالت میں دیکھا کہ میرالڑ کا مبارک احمد باہر سے آیا ہے اور میرے قریب جو ایک چٹائی پڑی ہوئی تھی اس کے ساتھ پیر پھسل کر گر پڑا ہے اور اس کو بہت چوٹ لگی ہے اور تمام گر نہ خون سے بھر گیا ہے میں نے اس وقت مبارک احمد کی والدہ کے پاس جو اس وقت میرے پاس کھڑی تھیں، یہ کشف بیان کیا، تو ابھی میں بیان ہی کر چکا تھا کہ مبارک احمد ایک طرف سے دوڑا آیا۔جب چٹائی کے پاس پہنچا تو چٹائی سے پیر پھسل کر گر پڑا اور سخت چوٹ آئی اور تمام گر نہ خون سے بھر گیا اور ایک منٹ کے اندر ہی یہ پیشگوئی پوری ہوگئی۔ایک نادان کہے گا کہ اپنی بیوی کی گواہی کا کیا اعتبار ہے۔اور نہیں جانتا کہ ہر ایک شخص طبعاً اپنے ایمان کی حفاظت کرتا ہے۔اور نہیں چاہتا کہ خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر پھر جھوٹ بولے۔سوا اس کے آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے اکثر معجزات کے گواہ آنجناب کے دوست اور آنجناب کی بیویاں تھیں۔اس صورت میں وہ معجزات بھی باطل ہوتے ہیں اور اکثر نشانوں کے دیکھنے والے یہی لوگ ہوتے ہیں، کیونکہ ہر وقت ساتھ رہنے کا انہیں کو اتفاق ہوتا ہے۔دشمنوں کو کہاں نصیب ہوسکتا ہے کہ وہ ان نشانوں کو دیکھ سکیں کہ جو ایک طرف بذریعہ پیشگوئی بتلائے جاتے اور دوسری طرف معا پورے